اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے یکم فروری 2021ء اور 2 فروری 2021ء بروز پیر / منگل کو لوکل گورنمنٹس انتخابات کے انعقاد سے متعلق اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔ جاری اعلامیہ کے مطابق یکم فروری2021ء کے اجلاس میں صوبہ خیبر پختونخوا ، پنجاب اور کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات کے
انعقاد کے لئے مشاورت اور اعلان کیا جائیگا جبکہ 2فروری بروز منگل کو صوبہ سندھ ،صوبہ بلوچستان اور اسلام آباد کے آئندہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے میٹنگ ہوگی ۔ الیکشن کمیشن نے اس سلسلے میں چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز ، چاروں صوبوں کے سیکرٹریز لوکل گورنمنٹ ، ڈائریکٹر ملٹری لینڈ اور سیکرٹری داخلہ کو طلب کر لیا ہے۔ منگل 2 فروری 2021ء کے اجلاس میں الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیسزز کے حوالے سے سکروٹنی کمیٹی کے کام کا بھی جائزہ لے گا۔ ۔۔۔۔ ن لیگ نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو عمران خان حکومت کی کرپشن کا عالمی ثبوت قراردیدیا لاہور (آئی این پی )پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو عمران خان حکومت کی کرپشن کا عالمی ثبوت قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ ہر محاذ پر ناکام سلیکٹڈ حکومت نے صرف کرپشن، کمیشن اور چوری میں ترقی کی، عمران صاحب مبارک ہوٹرانسپرنسی انٹر نیشنل کی رپورٹ عمران صاحب کے جھوٹے بیانیہ اور الزامات کے منہ پر طمانچہ ہے، دوسروں کو چور چور کہنے والے فرشتوں کے دور میں ملک کرپٹ ترین ہو گیا، شرم آنی چاہئیے۔ اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا اگر ہو تو ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے عمران صاحب کی 400 ارب کی چینی ، 215 ارب کے آٹا چوری پر مہر تصدیق ثبت کی ہے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے عمران صاحب
کی 500 ارب کی دوائی اور 122 ارب کی ایل این جی چوری پر مہر تصدیق ثبت کی ہے یہ ہے وہ کرپشن جس کی سزا اڑھائی سال سے پاکستان کی عوام کاٹ رہی ہے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ 90 دن میں کرپشن ختم کرنے کا جھوٹ بولنے والوں کے لئے آئینہ ہے 2019 کے مقابلے میں 2020 میں پاکستان میں کرپشن چار درجے بڑھ چکی ہے2018 میں مسلم لیگ(ن)کے دور میں کرپٹ ممالک کی فہرست میں پاکستان بہتر ہوکر 117 ویں نمبر اور سی پی آئی میں 33 ویں درجے پر آگیا تھاقائد محمد نواز شریف کے دور میں کرپشن میں کمی کے لحاظ سے پاکستان کی تارخ کاسب سے بہترین سی پی آئی سکور تھا ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ ثبوت ہے کہ قائد محمد نواز شریف کی قیادت میں ہر سال پاکستان میں کرپشن میں کمی واقع ہوئی ہے عمران صاحب کے دور میں پاکستان کرپشن میں 120 سے 124 ویں نمبر پر آگیا، یہ ہے صاف چلی شفاف چلی کی اصل حقیقت ٹرانسپرنسی کی رپورٹ کا مطلب ہے کہ پاکستان کرپشن کرنے والے ممالک میں چار درجے ترقی کر چکا ہے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں