حیدرآباد(این این آئی) لیاقت یونیورسٹی ہسپتال حیدرآباد/ جامشورو کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد صدیق پہوڑ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا شدت اختیار کرچکی ہے جس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے، ہسپتال میں ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف کورونا کے مریضوں سمیت
دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کا علاج اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر کررہے ہیں۔وہ سول سوسائٹی کے عہدیداروں اور شہر کی مختلف سماجی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے ذمہ داروں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کررہے تھے، اس موقع پر اے ایم ایس جنرل ڈاکٹر شاہد اسلام جونیجو، ڈائریکٹر آئی سی یو ڈاکٹر کاشف میمن، آر ایم او جنرل ڈاکٹر فیصل میمن، فوکل پرسن کورونا وائرس ڈاکٹر آفتاب پھل بھی موجو دتھے۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد صدیق پہوڑ نے کہاکہ سول اسپتال حیدرآباد میں کورونا کے مریضوں کے علاج کے دوران بڑی تعداد میں پروفیسر ، ڈاکٹرز ،نرسنگ ، میڈیکل اسٹاف اور ہسپتال کے افسران بھی متاثر ہوئے ہیں جن میں حال ہی میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے ڈائریکٹر ایڈمن عبدالستار جتوئی بھی شامل ہیں، انہوں نے کہاکہ ہم ہسپتالوں میں جراثیم کش ادویہ کے اسپرے کے علاوہ تمام آپریشن تھیٹرز میں جراثیم کش ادویہ جلاکر آپریشن تھیٹر کو فیومیگیشن کرتے ہیں جبکہ ہسپتال کے اندر استعمال شدہ کچرے کو انسونیٹر مشین میں ڈال کر ختم کردیا جاتا ہے ، انہوں نے کہاکہ ہسپتال کو کورونا وارڈ سمیت دیگر وارڈز او رشعبہ جات سمیت ڈاکٹرز، نرسنگ او رپیرامیڈیکل اسٹاف کے استعمال کے دوران انہیں محفوظ کرنے کےلئے فیس ماسک، گا ¶ن اور دیگر سامان جاری کیا جاتا ہے۔ لیاقت یونیورسٹی ہسپتال حیدرآباد/ جامشورو کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد صدیق پہوڑ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا شدت اختیار کرچکی ہے جس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں