بختاور زرداری کی شادی میں آرمی چیف کو شرکت کی دعوت دیدی لیکن مولانا فضل الرحمٰن کو نہیں بلایا گیا مگر کیوں؟ بلاول زرداری نے وجہ بھی بتا دی

کراچی (پی این آئی) بلاول بھٹو نے بہن بختاور کی شادی میں مولانا فضل الرحمان کو دعوت نہ دینے کی وجہ بتا دی۔ تفصیلات کے مطابق آصف زرداری کی صاحبزادی اور بلاول بھٹو کی بہن بختاور بھٹو کی شادی حکومت مخالف پی ڈی ایم تحریک کے اندرونی اختلافات عیاں کرنے کا باعث بن گئی ہے۔ زرداری خاندان کی

جانب سے بختاور بھٹو کی شادی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو تو شرکت کی دعوت دی گئی، لیکن حکومت مخالف پی ڈی ایم اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو دعوت نامہ نہ بھجوایا گیا۔اس حوالے سے اب بختاور بھٹو زرداری کے بھائی بلاول بھٹو نے وضاحت کی ہے۔ بلاول کا کہنا ہے کہ کرونا خدشات کی وجہ سے بہت سے معزز مہمانوں کو شادی کی تقریب میں شرکت کی دعوت دینے سے قاصر رہے۔دوسری جانب مریم نواز کے حوالے سے معلوم ہوا کہ وہ بھی بختاور بھٹو کی شادی میں شرکت نہیں کریں گی۔بدھ کے روز پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔جب مریم نواز سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میری نیک خواہشات اور دعائیں بختاور بھٹو زرداری کے ساتھ ہیں۔اللہ انہیں نئے سفر میں خوشیاں دے اور آباد رکھے۔مریم نواز نے شادی میں مدعو کیے جانے کے سوال پر کوئی جواب نہیں دیا۔ واضح رہے کہ بختاور بھٹوزرداری کی شادی ان دنوں خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے۔ بلاول بھٹو کی بہن کی شادی کی تقریبات 24 جنوری سے کراچی کے بلاول ہاوس میں شروع ہو چکیں، 24جنوری کو محفل میلاد منعقد ہوئی، جبکہ مہندی کی سادہ تقریب آج منعقد کی گئی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بہن کی شادی پر ایک ہفتے سیاسی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔ بختاور بھٹو کے محمود چوہدری سے نکاح کی تقریب 29 جنوری کو منعقد کی جائے گی جبکہ بارات کی تقریب 30 جنوری کو ہوگی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close