وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سرپرائز، دو دن میں ن لیگ کی دو وکٹیں گرا دیں

لاہور (پی این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے وسیم اکرم پلس کا انتہائی اہم سپیل شروع ہو چکا ہے ، اور سردار عثمان بزدار نے 2 دن میں مسلم لیگ ن کی 2 اہم وکٹیں اڑا دیں۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ

جار ی رہے گا اور تحریک انصاف اپوزیشن کی پوری ٹیم کو کلین بولڈ کر کے پویلین بھیجے گی ، کیوں کہ وزیر اعظم کی کوشش ہے سینیٹ الیکشن سے پہلے بکرا منڈی نہ لگے اسی لئے الیکشن شو آف ہینڈ کے ذریعے کروانے کا مطالبہ کیا۔اس سے پہلے پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی محمد ارشد نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات میں ان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی محمد ارشد کو حلقے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ اراکین پنجاب اسمبلی میرے دست وبازو ہیں انہیں عزت و احترام دیں گے ، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف مقبول ترین جماعت ہے، میرے دروازے آپ سب کے لیے کھلے ہیں۔وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ پی ڈی ایک مسترد شدہ عناصر کا ٹولہ ہے ،یہ عناصر ملک و قوم کے خیرخواہ نہیں اس ٹولے کا ایجنڈا افراتفری پھیلانے کے سوال کچھ نہیں ہے ، اس موقع پر لیگی رہنما نے عثمان بزدار سے کہا کہ جتنی عزت آپ دیتے ہیں،ماضی میں کبھی اس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا۔ قبل ازیں مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی نشاط ڈاہا نے وزیر اعظم عمران خان کی حمایت کا اعلان کردیا ، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیر اعلی آفس میں مسلم لیگ (ن)کے رکن پنجاب اسمبلی نشاط احمد خان ڈاھا نے ملاقات کی ، جس میں حلقے کے مسائل کے حل اور ترقیاتی سکیموں پر پیشرفت کے حوالے سے گفتگوکی گئی ،نشاط ڈاھانے وزیر اعلی عثمان بزدار کو حلقے

کے مسائل سے آگاہ کیا،وزیراعلیٰ نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی جب کہ نشاط ڈاھا نے وزیر اعلی عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہار کیا – وزیر اعلی عثمان بزدار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منتخب نمائندوں کیلئے میرے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں ، عوام کے مسائل حل کرنا میری ذمہ داری ہے ،عوامی نمائندوں کی عزت میں کمی نہیں آنے دیں گے ،منتخب نمائندوں کے جائز کام ہر صورت ہوں گے ،کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دوں گا،وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان آگے بڑھ رہا ہے ،شور مچانے والے عناصر پیچھے رہ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کے مشن کو جاری رکھیں گے ، پی ڈی ایم والے ملک کو پیچھے کی جانب دھکیلنا چاہتے ہیں ،پی ڈی ایم کا یہ خواب کبھی پورا نہیں ہو گا ، رکن پنجاب اسمبلی نشاط ڈاھا نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ہمیشہ احترام دیا ہے ، آپ نے ہمیشہ ہماری بات سنی ہے ، عوامی مسائل کے حل کیلئے آپ ذاتی دلچسپی لیتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close