اسلام آباد (پی این آئی) تحریک انصاف کے پارلیمانی رہنماؤں نے وزیراعظم سے محکمہ بجلی میں کرپشن کی شکایت لگا دی، ارکان اسمبلی نے کہا کہ محکمہ بجلی میں سب سے زیادہ کرپشن بجلی میں ہورہی ہے، عمر ایوب ارکان اسمبلی کے کام بھی نہیں کرتے، وزیراعظم نے عمر ایوب کو ارکان کے مسائل حل کرنے کی
ہدایت کی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس ہوا، جس میں پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب پر برس پڑے، ارکان نے شکایت لگائی کہ محکمہ بجلی میں سب سے زیادہ کرپشن بجلی میں ہورہی ہے۔حلقے کے مسائل لے کر عمر ایوب کے پاس جاتے ہیں لیکن کوئی مسئلہ حل نہیں ہوتا، جس پر وزیراعظم نے عمر ایوب کو ہدایت کی ارکان کے مسائل کیے جائیں۔عمر ایوب نے کہا کہ ارکان اسمبلی کے آپسی جھگڑے مسئلہ حل نہیں ہونے دیتے۔ ایک رکن مسئلہ لے کر آتا ہے تو اسی ضلع کا دوسرا رکن اس کو سیاسی بنا دیتا ہے ایسے ماحول میں میرے لیے کسی ایک کا کام کردینا مشکل ہوتا ہے۔تاہم وزیر اعظم اور عمر ایوب واپڈا میں کرپشن کے حوالے سے جواب دینے پر خاموش رہے۔ اس موقع پر اقلیتی رکن جے پرکاش نے کرک مندر کا مسئلہ اٹھایا، جس پر وزیراعظم نے کہا کہ کرک مندر مسمار کرنے والے 150 لوگوں کو گرفتار کیا، اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ بنیادی ذمہ داری ہے۔ ایسے عناصر کی حوصل شکنی کرنی چاہیے، کرک مندر دوبارہ تعمیر کروا رہے ہیں، مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ جے پرکاش نے کہا کہ تھرپارکر پیکج کا وزیراعظم نے اعلان کیا لیکن تاحال عملدرآمد نہیں ہوا، جس پر وزیراعظم نے ہدایت کی تھرپارکر میں ترقیاتی پیکج پر شاہ محمود قریشی عملدرآمد کروائیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں