اسلام آباد (این این آئی)حکومت اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں راجہ ریاض جہانگیر ترین کی حمایت میں سامنے آگئے کہا کہ جہانگیر ترین کی پارٹی کے لیے خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں جہانگیر ترین کا تذکرہ بھی ہوا جس
میں راجہ ریاض جہانگیر ترین کی حمایت میں سامنے آئے۔راجہ ریاض نے کہا کہ پنجاب میں سینیٹ انتخابات کیلئے کمیٹی میں جہانگیر ترین کو چیئرمین بنایا جائے جبکہ چوہدری سرور، شاہ محمود قریشی، عامر کیانی، اعجاز چوہدری کو بھی کمیٹی میں لیا جائے۔۔۔۔۔اسلام آباد کے پمز ہسپتال ملازمین کی ہڑتال، مریضوں پہ بھاری پڑ گئی، جائیکا نے خطرے کی گھنٹی بجا دیاسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد کے پمز ہسپتال ملازمین کی ہڑتال، مریضوں پہ بھاری پڑ گئی،زچہ بچہ اور بچوں کے ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ کی توسیع کھٹائی میں پڑنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ۔ بدھ کو جاپانی ادارہ برائے عالمی تعاون (جائیکا) نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، ای ڈی پمز کوخط لکھ دیا، خط میں کہاگیاکہپراجیکٹ ٹینڈرکیعمل کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پمزہسپتال میں انتظامی امور بد نظمی کا شکار ہیں ،ہسپتال میں صورتحال مستحکم ہونے کے ثبوت فراہم کریں تو عمل بحال کر دیں گے۔ن لیگی ارکان نے وزیراعظم کیخلا ف تحریک عدم اعتماد لانے کی مخالفت کیوں کی؟ وجہ سامنے آگئی اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے بیشتر ارکان نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی مخالفت کی ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی کمیٹی کا سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں اجلاس ہوا ۔ جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پرمشاورت کی
گئی، اجلاس میں ضمنی انتخابات کے بعد سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ، پارلیمانی رہنماؤں کی اکثریت نے سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کی حمایت کی۔اجلاس میں نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے پارٹی قائد نوازشریف کا پیغام بھی پہنچایا، جس پر تمام رہنماؤں نے نوازشریف کے بیانیئے پر ڈٹ کر کھڑے رہنے کا عزم دہرایا۔ بعض اراکین نے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی مخالفت کی ، ن لیگ کے ارکان نے رائے دی ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد نواز شریف کے بیانئے کی نفی ہو گی
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں