میڈیا نمائندوں کو بریفنگ میں دوں گا ، وفاقی وزیر شبلی فراز اور وزیراعطم کے معاون خصوصی شہباز گل کے درمیان تکرار


سلام آباد ( پی این آئی) وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے شہباز گل کو صحافیوں سے بات کرنے سے روک دیا۔تفصیلات کے مطابق پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد معاون خصوصی شہباز گل کی صحافیوں سے بات چیت پر وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز برہم ہو گئے، اور شہباز گل کو صحافیوں سےبات کرنے سے روک دی

اشبلی فراز نےشہبازگل سے کہا کہ آپ صحافیوں کے ساتھ کھڑے نہ ہوں، میں پریس کانفرنس کرنے جارہا ہوں۔ جس پر شہبازگل نے کہا کہ میں صحافیوں کے سوالات کے جواب دے رہا ہوں۔ شبلی فراز نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرا کام ہے، آپ ایسا نہیں کر سکتے، آپ بھی میرے ساتھ پریس کانفرنس میں آجائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں