پی آئی اے کے پائلٹس کو اب اڑان طشتری نظر آنے لگیں ، پائلٹس کی نشاندہی

اسلام آباد (پی این آئی)قومی ایئر لائن پی آئی کے پائلٹس نے کراچی میں یو ایف او یعنی ان آئڈینٹیفائیڈ فلائنگ آبجیکٹس کی نشاندہی کی ہے، پائٹلس کے مطابق انہوں نے اتوار کے روز فو فائٹر کو گشت کرتے دیکھا، تفصیلات کے مطابق ، پی آئی اے کا طیارہ 35،000 فٹ کی

طرف اڑ رہا تھا کہ کیپٹن نے جیٹ کے اوپر ایک سفید گول چیز دیکھی۔فلائٹ عملے نے فوراً ہی غیر شناخت شدہ اشیا کی ویڈیو بنائی،کیپٹن نے بتایا کہ گول چیز کے چاروں طرف دھات کا خول تھا اور وہ مرکز سے سفید روشنی نکال رہا تھا،واقعے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے یو ایف او ہنٹر اور بلاگر اسکاٹ سی وارنگ نے نوٹ کیا کہ پی آئی اے کے پائلٹس نے یو ایف او کی تحقیق کی تاریخ میں ایک “فو فائٹر” کی انتہائی توجہ مرکوز کی تصویر فراہم کی ہے۔پی آئی اے کی جانب سے تاحال دیگر تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں، لیکن غیر شناخت شدہ اشیا کی ویڈیو شیئر کردی گئی ہے،ان آئڈینٹیفائیڈ فلائنگ آبجیکٹس کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سفید رنگ فضا میں گھوم رہا ہے، جسے پی آئی اے پائلٹس نے ویڈیو میں قید کرلیا ہے، یہ غیرشناخت شدہ اشیاء کیا ہے کہاں سے آئی اس کے بارے میں فی الحال کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ لیکن دنیا بھر کے مختلف ممالک میں اس طرح کی ان آئڈینٹیفائیڈ فلائنگ آبجیکٹس سامنے آتے ہیں، جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے باعث اس طرح کے واقعات سامنے آتے رہتے، پاکستان کا سب سے بڑا دشمن بھارت تو اس طرح کہ اوچھے ہتھکنڈے اپناتا رہتا ہے، پاکستان کیخلاف سازشیں کرتا رہتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں