وزیراعظم عمران خان کے بلین ٹری سونامی منصوبے کے دنیا بھر میں چرچے

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان کے منصوبے نے عالمی شخصیت کو حیران کر دیا۔ناروے کے سفارتکار اور اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر سول ہائم وزیراعظم عمران خان کے بلین ٹری سونامی منصوبے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی تبدیلیوں کے معترف دکھائی دئیے ہیں۔انہوں نے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا پاکستان میں حقیقی تبدیلی کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان نے کمال کر دیا۔پاکستان کے بلین ٹری منصوبے کے 6 سالوں میں حقیقی تبدیلی آنا شروع ہو گئی ہے۔ایرک سؤل ہائم سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر خلا سے لی گئی پاکستان کی 2014ء اور 2020 کی ایک تصویر شئیر کی۔تصویر میں واضح ہے کہ 2014ء میں لی گئی تصویر میں بنجر زمین پر چھوٹے چھوٹے ہرے ہرے پودوں کے نشانات نظر آ رہے ہیں۔جب کہ 2020 کی تصویر میں تقریبا پورا علاقہ ہرا بھرا ہو چکا ہے اور زمین کسی جنگل کا منظر پیش کرتی دکھائی دے رہی ہے۔۔واضح رہے کہ پاکستان آلودگی اور ماحولیاتی تبدیلی پر قابو پانے والا پہلا ملک بن چکا ہے، پاکستان آلودگی اور ماحولیاتی تبدیلیوں پر قابو پانے والا اور 10 سال پہلے ہی اہداف حاصل کرنے والا پہلا ملک بن گیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم عمران خان نے بین الاقوامی ادارے کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آلودگی کے تدارک اور ماحولیاتی تغیر کے مہلک اثرات سے بچاؤ کے پیشِ نظر پاکستان کو صاف اور سرسبز بنانے کے لیے کی جانے والی اپنی کاوشوں پر فخر ہے۔‘ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں آلودگی اور ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے پاکستانی کوششوں کو دکھایا گیا۔ ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے ہدف حاصل کر کے خود کو ایک ایسا ملک ثابت کیا جو عالمی کوششوں میں سنجیدگی کے ساتھ پرعزم ہے اور جن کا مقصد ماحولیاتی تبدیلی کے مسئلے سے نمٹنا ہے۔ بین الاقوامی ادارے نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف پاکستانی حکومت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان نے ترقی یافتہ ممالک

امریکا اور برطانیہ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دس سال قبل ہی ہدف حاصل کر لیا ہے۔یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے اقوام متحدہ نے پاکستان سمیت کئی مماک کو پائیدار ترقی کیلئے 17 اہداف دے رکھے ہیں جن میں سے پاکستان نے مدت ختم ہونے سے 10سال پہلے ہی 13 اہداف حاصل کرلئے ہے۔ ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے اربوں درخت لگا کر ماحولیاتی تبدیلی کا مقابلہ کیا، پاکستان کلین انرجی، الیکٹرک گاڑیوں کی طرف جا رہا ہے، پاکستان گرین جابز سامنے لارہا ہے، پاکستان نے دس سال کا انتظار کرنے کے بجائے ماحولیاتی تبدیلی کا ابھی سے مقابلہ کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close