اپوزیشن کے سخت وار سلیکٹڈ وزیراعظم کی کارکردگی زیرو جبکہ کابینہ کی کارکردگی زیرو پلس زیرو ہے

اسلام آباد( آئی این پی )پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی سیکریٹری اطلاعات اور ممبر قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا ہے کہ فواد چوہدری سمیت دیگر دوسروں کی صحت کی فکر چھوڑ کر سلیکٹڈ حکومت کی کارکردگی بتائیں۔ سلیکٹڈ وزیراعظم کی کارکردگی زیرو جبکہ کابینہ کی کارکردگی زیرو پلس زیرو ہے، اپنے

ردعمل میں شازیہ مری نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کی کارکردگی صرف بنی گالہ محل کو بچانے تک محدود ہے، انہوں نے سوال کیا کہ کہاں ہیں ایک کروڑ ملازمتیں، کہاں ہیں 50لاکھ مکان؟ سلیکٹڈ حکومت کی ترجیح قومی اثاثوں کی لوٹ سیل ہے، اسلام آباد میں سرکاری ملازمین ظالم حکومت کی ناانصافیوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں جبکہ نااہل حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے عوام کے تیس ملین ڈالر براڈ شیٹ کو دے دئیے، انہوں نے کہا کہ بجلی، پٹرول اور گیس کی قیمتوں میں گردن توڑ اضافہ نااہل حکومت کی کارکردگی ہے جبکہ غریب بیروزگاری اور مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔۔۔۔ فضل الرحمان اور پورا خاندان ”پانچوں گھی میں اور سر کڑاہی میں“کی جیتی جاگتی مثال ہیں‘ فیاض الحسن چوہان وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اور ان کا پورا خاندان سیاسی کرپشن کی بارش میں بھیگے ہونے کے باعث ”پانچوں گھی میں اور سر کڑاہی میں“کی جیتی جاگتی مثال ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے بھائی ضیا ءالرحمان کو اسٹیبلشمنٹ رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پہلے پی ایم ایس کیڈر میں تعینات کروایا اور بعد ازاں مولانا فضل الرحمان نے اسی ضیا ءالرحمان کو خلاف قانون ڈی سی کراچی تعینات کروایا۔ انہوں نے کہا کہ ہر دور میں مولانا کے خاندان کے دو درجن

سے زیادہ افراد مختلف حکومتی اور سرکاری عہدوں پر فائز رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ”حق چار یار کے نظام“ پر بنائی جانے والی پارٹی جمعیت علمائے اسلام میں موروثیت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے۔ مولانا پورے ملک کو بھی کشمیر کمیٹی کے سربراہ کی طرح چلانے کے خواہشمند ہیں لیکن وزیر اعظم عمران خان کے دور میں مولانا کی دال نہیں گلنے والی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close