لاہور (آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض ممبر صوبائی اسمبلی (ایم پی اے)پنجاب خواجہ داد سلمانی نے اسپیکر چوہدری پرویز الہی سے ملاقات کی اور وزیراعلی پنجاب کے وعدوں پر عمل درآمد نہ کرنے سے متعلق شکوے شکایتوں کے انبار لگا د یئے ۔خواجہ داد سلمانی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اس
وقت کرپشن اور اقربا پروری عروج پر ہے ،15 سے 20 ایم پی اے وزیراعلی سے اختلاف رکھتے ہیں جو ہمارے ساتھ ہیں۔ چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ معاملات ٹھیک ہو جائیں گے ، سینیٹ الیکشن تک کا وقت دیں،سینیٹ الیکشن کے فوری بعد تمام جائز مطالبات پورے کروا دیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اکیلے آپ ہی نہیں اور بھی بہت سے دوستوں کی شکایات ہیں،وزیر اعلی سے ملاقات کروا کر معاملہ حل کرانے کی کوشش کریں گے۔۔۔۔ 2023 میں عمران خان دوبارہ وزیر اعظم ہوں گے، دعویٰ کر دیا گیا کرک(این این آئی)وزیراعلیٰ خیبر پختوںخواہ محمود خان نے کہا ہے کہ الیکشن2023میں عوامی اعتماد کیساتھ دوبارہ مضبوط حکومت قائم کریں گے اور 2023 میں عمران خان دوبارہ وزیر اعظم ہوں گے۔وزیراعلیٰ خیبر پختوںخواہ محمودخان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن2023میں عوامی اعتماد کیساتھ دوبارہ مضبوط حکومت قائم کریں گے۔محمودخان نے کہا کہ ماضی میں گیس رائلٹی کے پیسے لوگوں کے جیبوں میں گئے، کوہاٹ ڈویژن ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت اربوں روپیخرچ کئے جائیں گے، صوبے میں 4نئے عالمی معیار کے ہسپتال بنائیں گے۔وزیراعلیٰ خیبر پختوںخواہ نے منصوبوں کے حوالے سے کہا کہ 260ارب سیپشاورڈی آئی خان موٹروے تعمیرکی جائے گی اور گیس انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے 2ارب روپے دیے
جائیں گے ، 31 جنوری سے تمام جنوبی اضلاع میں صحت پلس کارڈ کار آمدہوگی۔انہوںنے کہاکہ آئل ریفائنری پر جلد کام شروع کیا جائے گا اور جولائی سے آئمہ مساجد کو دس ہزار دیے جائیں گے جبکہ 2023 میں عمران خان دوبارہ وزیر اعظم ہوں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں