اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ایف 9 پارک گروی رکھنے کی تجویز پر وزرا کے دلچسپ مشورے سامنے آگئے۔سکوک بانڈز کے اجرا کے لیے ایف 9 پارک گروی رکھنے کی وزارت خزانہ کی تجویز پر وزیراعظم عمران خان اور وزرا نے مخالفت کردی۔دوران اجلاس وزیراعظم عمران خان نے استفسار کیا کہ
ایف 9 پارک کی تجویز کس نے اور کیوں تیار کی؟۔وزارت خزانہ کی ٹیم نے کابینہ کے روبرو معاملے پر بریفنگ دی مگر وہ وفاقی کابینہ کو مطمئن نہیں کرسکی۔وزیراعظم نے وزارت خزانہ کے پارک کو علامتی طور پر گروی رکھنے کی تجویز پر کہا کہ پارک علامتی طور پر بھی گروی نہیں ہونا چاہیے، اس سے غلط تاثر گیا۔عمران خان نے وزارت خزانہ کی ٹیم کو جواب دیتے ہوئے کہاکہ اگر یہ عملی طور پر گروی رکھنا نہیں ہوتا تو وزیراعظم ہائوس کو گروی رکھ دیتے ہیں۔وزرا نے دوران اجلاس کہا کہ اشرافیہ کے زیر استعمال اسلام آباد کلب گروی رکھ دیتے ہیں۔اجلاس کے دوران تجاویز دی گئیں کہ اگر علامتی طور پر ہی گروی رکھا جاتا ہے تو پھر ایوان صدر کیوں نہیں؟۔کابینہ اجلاس میں وزارت خزانہ کی اسلام آباد کلب کے عوض سکوک بانڈز جاری کرنے کی نئی سمری بنانے کی ہدایت کردی۔۔۔۔۔ 2023 میں عمران خان دوبارہ وزیر اعظم ہوں گے، دعویٰ کر دیا گیا کرک(این این آئی)وزیراعلیٰ خیبر پختوںخواہ محمود خان نے کہا ہے کہ الیکشن2023میں عوامی اعتماد کیساتھ دوبارہ مضبوط حکومت قائم کریں گے اور 2023 میں عمران خان دوبارہ وزیر اعظم ہوں گے۔وزیراعلیٰ خیبر پختوںخواہ محمودخان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن2023میں عوامی اعتماد کیساتھ دوبارہ مضبوط حکومت قائم کریں گے۔محمودخان نے کہا کہ ماضی میں گیس رائلٹی کے پیسے
لوگوں کے جیبوں میں گئے، کوہاٹ ڈویژن ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت اربوں روپیخرچ کئے جائیں گے، صوبے میں 4نئے عالمی معیار کے ہسپتال بنائیں گے۔وزیراعلیٰ خیبر پختوںخواہ نے منصوبوں کے حوالے سے کہا کہ 260ارب سیپشاورڈی آئی خان موٹروے تعمیرکی جائے گی اور گیس انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے 2ارب روپے دیے جائیں گے ، 31 جنوری سے تمام جنوبی اضلاع میں صحت پلس کارڈ کار آمدہوگی۔انہوںنے کہاکہ آئل ریفائنری پر جلد کام شروع کیا جائے گا اور جولائی سے آئمہ مساجد کو دس ہزار دیے جائیں گے جبکہ 2023 میں عمران خان دوبارہ وزیر اعظم ہوں گے.
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں