عمران خان ہمیں ٹائم نہیں دیں گے تو ہم سینیٹ کیلئے اپنا امیدوار لے کر آئیں گے، تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے علم بغاوت بلند کر دیا

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی خواجہ داؤد سلیمانی نے سینیٹ الیکشن میں اپنا امیدوار لانے کی دھمکی دے دی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے داؤد سلیمانی نے کہا کہ عمران خان ہمیں ٹائم نہیں دیں گے تو ہم سینیٹ کیلئے اپنا امیدوار لے کر آئیں گے، عثمان بزدار نے پنجاب میں پی ٹی آئی

کا کباڑہ کردیا ہے، ان کا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کیلئے مضبوط اور تجربہ کار شخص کی ضرورت تھی۔تحریک انصاف کے ناراض رہنما نے کہا کہ عثمان بزدار سے پوری پنجاب اسمبلی اور وزیر ناراض ہیں، اگر وہ اتنے ہی شریف ہیں تو ہمارے ساتھ ٹی وی پروگرام میں آجائیں، اگر ہم بلیک میلر گروپ ہیں تو بتایا جائے عثمان بزدار سے کیا مانگا؟دوسری جانب نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ داؤد سلیمانی نے کہا کہ ایک نااہل آدمی کو عمران خان نے اتنا بڑا صوبہ دے دیا ہے، جتنی کرپشن عثمان بزدار کے دور میں ہو رہی ہے اتنی پہلے کبھی نہیں دیکھی، عمران خان اپنی ٹیم بھیجے ہم انہیں کرپشن دکھاتے ہیں، تمام حکومتی وزرا، پارٹی اراکین اور اتحادیوں کے یہی تحفظات ہیں۔خیال رہے کہ داؤد سلیمانی نے اس سے قبل سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی سے بھی ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے شکایات کے انبار لگادیے تھے۔ داؤد سلیمانی کا دعویٰ ہے کہ ایسے 15 سے 20 اراکین اسمبلی موجود ہیں جنہیں عثمان بزدار سے اختلافات ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی خواجہ داؤد سلیمانی نے سینیٹ الیکشن میں اپنا امیدوار لانے کی دھمکی دے دی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے داؤد سلیمانی نے کہا کہ عمران خان ہمیں ٹائم نہیں دیں گے تو ہم سینیٹ کیلئے اپنا امیدوار لے کر آئیں گے، عثمان بزدار نے پنجاب میں پی ٹی آئی کا کباڑہ کردیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں