لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے ایک اور سینئر رہنما وممبر قومی اسمبلی نیب کے ریڈار پر آ گئے ،چوہدری ارغمان سبحانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی شکایات پر ریکارڈ طلب کر لیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ چوہدری ارغمان سبحانی سے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کرلی گئی ہیں۔انہیںبنک اکاؤنٹس، کمرشل اور
زرعی اراضی سے متعلق تفصیلات فراہم کرنے کا کہا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق وراثتی جائیداد اور خاندان میں دئیے گئے تحائف سے متعلق تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔ مریم نواز کے خوف سے پارلیمان کا اجلاس بھی نہیں چل سکتا ،مریم اورنگزیب مریم نواز کی ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکت کے معاملے پر ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا علی محمد خان کے اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز کے خوف سے پارلیمان کا اجلاس بھی نہیں چل سکتا ۔ منگل کو جاری بیان کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج علی محمد خان نے پارلیمنٹ کے فلور پر ایک اعتراض اٹھایا ۔ علی محمد نے کہا کہ مریم نواز کیوں ن لیگ کے پارلیمانی اجلاس میں شریک ہوئیں جب میں نے جواب میں ڈپٹی اسپیکر کو کہا کہ مجھے فلور دیا جائے تو اجلاس ہی ملتوی کردیا گیا ۔ اس لیے جواب نہیں سننا چاہتے کہ انھیں مریم نواز کا خوف ہے۔ مریم نواز کے خوف سے پارلیمان کا اجلاس بھی نہیں چل سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم تو یہ توقع کر رہے تھے علی محمد خان ہاوس کو بتائیں گے کہ عمران خان کب ہاو ¿س میں آئیں گے ہم سمجھ رہے تھے کہ ہمیں بتایا جائے گا کہ عمران خان کب ہاو ¿س میں آکر سوالوں کے جوابات دیں گے ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس، آٹا چوری چینی چوری کے جو الزامات ہیں انکا جواب کب دیا جائے گا، نواز شریف اور شہباز شریف کے منصوبوں کو گروی رکھنے پر شرم آنی چاہیے۔ علی محمد خان سے امید تھی کہ آج براڈ شیٹ میں کمیشن لینے والوں کے پکڑنے کا اعلان کرینگے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں