فیصل واوڈا کے لیے نئی آزمائش، پیپلزپارٹی کے امیدوار نے فیصل واوڈا کی نااہلی کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

اسلام آباد (این این آئی)این اے 249 سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے امیدوار نے فیصل واؤڈا کی نااہلی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ۔قادر خان مندوخیل نے فیصل واؤڈا نااہلی کیس میں فریق بننے کے لیے درخواست جمع کرا دی ،راجا نذیر ایڈووکیٹ کے ذریعے جمع کرائی گئی درخواست کل

سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ۔ درخوراست گزار کے مطابق فیصل واؤڈا نے عام انتخابات سے قبل کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت جھوٹا بیان حلفی دیا، فیصل واؤڈا نے امریکی شہریت چھپائی اور جھوٹ بولا، فیصل واؤڈا صادق اور امین نہیں رہے، آئین کے آرٹیکل 62،63 کے تحت نااہل قرار دیا جائے۔۔۔۔ نیب کی کارروائیوں سے تنگ آ کر کاروبار بند کرنے والوں کی فہرست چیئرمین نیب کو بھجوانے کا اعلان کر دیا گیا اسلام آباد (این این آئی)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے چیرمین نیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے اگر چیرمین نیب کی باتوں میں صداقت ہوتی تو آج تک نیب نے کوئی ریکوری کی ہوتی۔ نیب ابھی تک کوئی ریکوری کرنے میں ناکام رہا ہے۔ اچھا ہے کاروباری طبقے کے مسائل سننے کے لئے چیرمین نیب مختلف چیمبر آف کامرس کے دورے کر رہے ہیں۔میں جلد چیرمین نیب کو نیب کی کارروائیوں سے تنگ آ کر کاروبار بند کرنے والوں کی فہرست بھجواؤں گا۔پاکستان سے باہر کاروبار منتقل کرنے والوں کی فہرست نیب کو بھجوائی جائے گی۔یہ وقت ہے چیرمین نیب کاروباری افراد اور خواتین کے خلاف نیب کاروائیاں بند کرے۔ نیب کے ادارے میں صرف جھوٹے ریفرنس دائر کئے جاتے ہیں اور میڈیا ٹرائل کیا جاتا ہے۔افسوس ہے نیب کے بے جا نوٹسز اور جعلی ریفرنسز کی وجہ سے ملک میں سرمایہ کاری نہیں آ رہی۔ سینیٹ میں نیب کی تمام

کاروائیوں پر کھل کر بات کی جائے گی۔براڈشیٹ کے سنگین معاملے پر ایوان بالا میں بحث کی جائے گی۔براڈشیٹ معاملے پر قوم کے ساتھ اربوں روپے کے فراڈ کا مکمل احتساب کیا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close