اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی نے ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا ،۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کی جس میں ڈاکٹر فیض اچکزئی کی قیادت میں وفد نے ایم ٹی آئی آرڈیننس سے متعلق آگاہ کیا۔ملاقات میں چیئرمین ینگ ڈاکٹرز ایسوسی
ایشن ڈاکٹر حیدر بھی موجود تھے ۔راجہ پرویز اشرف نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی ہدایت پر ملاقات کی ۔ ڈاکٹر فیض اچکزئی نے کہاکہ حکومت ایم ٹی آئی آرڈیننس کے ذریعے ہمارے حقوق سلب کررہی ہے۔ راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ پیپلزپارٹی ینگ ڈاکٹرز کے ساتھ کھڑی ہے۔پیپلزپارٹی کے راجہ پرویز اشرف نے ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج میں شامل ہونے کا بھی فیصلہ کرلیا ۔ راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ ایم ٹی آئی آرڈیننس کی ہرسطح پر مخالفت کی جائے گی، ایم ٹی آئی آرڈیننس سے شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی کا مستقبل بھی داو پر لگ گیا۔ انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی یونیورسٹی کا مکمل تحفظ کرے گی، پیپلزپارٹی نے ایم ٹی آئی آرڈیننس پر ینگ ڈاکٹرز کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ ایم ٹی آئی کی ایوان سے منظوری نہیں ہونے دیں گے، پیپلزپارٹی عوامی جماعت ہے، ہمشہ عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، عوام کی جنگ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔۔۔۔۔ وزیراعظم عمران خان نے کشمالہ طارق کیخلاف کاروائی کا حکم دیدیا اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر تجزیہ کار رئوف کلاسرا نے اپنے ایک وی لاگ میں کہا ہے کہ ایک خاتون کے اکائونٹ میں ایک سیاستدان کی طرف سے کروڑوں روپے کا آنا نہایت سنجیدہ ایشو ہے ۔ نیب کشمالہ طارق کو بھیجی گئی رقم کی تفتیش کر رہی ہے لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ کشمالہ طارق کو اس معاملے
میں طلب کیا جائے گا یا نہیں ۔ رئوف کلاسرا نے کہا ہے کہ شریںمزاری کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے سامنے اس معاملے کو اٹھایا گیا ۔ شریں مزاری کا کہنا تھا کہ یہ اتنی بڑی بات ہے کہ ن لیگی رہنما خواجہ آصف کی جانب سے 12کروڑ روپے کشمالہ طارق کے اکائونٹ میں جمع کرائے گئے لیکن اس پر کوئی بھی پوچھنے والا نہیں ہے ۔ رؤف کلاسرا نے مزید کہا کہ گذشتہ ہفتے کابینہ کا اجلاس ہوا تو وفاقی وزیر شیریں مزاری نے وزیراعظم کے سامنے یہ معاملہ رکھالیکن ہماری چھوٹی چھوتی باتوں کا کیا سے کیا بنا دیا جاتا ہے ۔ رئوف کلاسرا نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ہدایات جاری کی ہیں اس معاملے سے متعلق تمام ثبوتوں کا اکٹھا کیا جائے، اس کا ریفرنس سپریم کورٹ کو بھیجا جائے ۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے انکوائری کا حکم دیا گیا کہ کابینہ تمام حقائق سامنے رکھیں جائیں کہ کشمالہ طارق کو پیسے کیسے ملے ۔دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ کشمالہ طارق کو جواب دینا پڑے گا کہ ان کے اکاؤنٹ میں بارہ کروڑ کس وجہ سے جمع ہوئے ؟اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کیا کشمالہ طارق، خواجہ آصف کی بزنس پارٹنر تھیں؟اگر تھیں تو کیا بزنس کرتی تھیں ان کے ساتھ؟خواجہ آصف کے فرنٹ مین نے انہی کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے کیوں جمع کروائے ؟یہ کاروبار تھا یامنی لانڈرنگ کا چینل؟ علاوہ
ازیں اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر شہباز گل نے کہا نواز شریف نے ملک کی خدمت نہیں کی بلکہ ملک گروی رکھا، کراچی ایئرپورٹ کو اسلامی بانڈز کی سکیورٹی کے طور پر استعمال کیا گیا، تحریک انصاف حکومت میں غیر ملکی سرمایہ کاروں سے ایک ارب ڈالر حاصل کئے گئے ، اڑھائی سال میں دو بڑے ڈیمز، چار نئی موٹرویز کا آغاز کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں