راولپنڈی(این این آئی)سرکاری ملازمین نے تنخواہوں اور پنشن میں عدم اضافے کیخلاف راولپنڈی میں احتجاج کرتے ہوئے مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں ایپکا قیادت نے دس فروری کو اسلام آباد میں احتجاج اور دھرنے کا عندیہ بھی دیدیا۔آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سرکاری ملازمین تنخواہوں اور پنشن
میں عدم اضافے، ڈاؤن سائزنگ بیروزگاری و غربت کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے ، مطالبات نا منظور ہونے کی صورت میں ایپکا قیادت نے دس فروری کو اسلام آباد میں احتجاج اور دھرنے کا بھی عندیہ دیدیا۔ مظاہرے کی قیادت صدر ایپکا راولپنڈی ملک محمد حسنین و ریاض احمد بیگ جنرل سیکریٹری نے کی۔ایڈیشنل سیکرٹری ایپکا پاکستان سردار حنیف نے مظاہرین سے خطاب میں کہا کہ ایپکامطالبات کی عدم منظوری پر ملک بھر میں تحریک کا اعلان کریں گے ہم نے ہمیشہ ملازمین کے حقوق کے لئے جدوجہد کی تاریخ رقم کی۔ ڈویژنل چیئرمین ایپکا راولپنڈی افتخار احمد گڈو اور ایپکا پاکستان کے مرکزی رہنما عبد الحسیب قریشی چوہدری وحید مراد،واجد علی عباسی نے بھی خطاب کرتے ہوئے اپنی جدوجہد کیلئے ہر طرح کی قربانی دینے کے عزم کا اظہار کیا۔۔۔۔۔۔ وزیراعظم عمران خان نے کشمالہ طارق کیخلاف کاروائی کا حکم دیدیا اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر تجزیہ کار رئوف کلاسرا نے اپنے ایک وی لاگ میں کہا ہے کہ ایک خاتون کے اکائونٹ میں ایک سیاستدان کی طرف سے کروڑوں روپے کا آنا نہایت سنجیدہ ایشو ہے ۔ نیب کشمالہ طارق کو بھیجی گئی رقم کی تفتیش کر رہی ہے لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ کشمالہ طارق کو اس معاملے میں طلب کیا
جائے گا یا نہیں ۔ رئوف کلاسرا نے کہا ہے کہ شریںمزاری کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے سامنے اس معاملے کو اٹھایا گیا ۔ شریں مزاری کا کہنا تھا کہ یہ اتنی بڑی بات ہے کہ ن لیگی رہنما خواجہ آصف کی جانب سے 12کروڑ روپے کشمالہ طارق کے اکائونٹ میں جمع کرائے گئے لیکن اس پر کوئی بھی پوچھنے والا نہیں ہے ۔ رؤف کلاسرا نے مزید کہا کہ گذشتہ ہفتے کابینہ کا اجلاس ہوا تو وفاقی وزیر شیریں مزاری نے وزیراعظم کے سامنے یہ معاملہ رکھالیکن ہماری چھوٹی چھوتی باتوں کا کیا سے کیا بنا دیا جاتا ہے ۔ رئوف کلاسرا نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ہدایات جاری کی ہیں اس معاملے سے متعلق تمام ثبوتوں کا اکٹھا کیا جائے، اس کا ریفرنس سپریم کورٹ کو بھیجا جائے ۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے انکوائری کا حکم دیا گیا کہ کابینہ تمام حقائق سامنے رکھیں جائیں کہ کشمالہ طارق کو پیسے کیسے ملے ۔دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ کشمالہ طارق کو جواب دینا پڑے گا کہ ان کے اکاؤنٹ میں بارہ کروڑ کس وجہ سے جمع ہوئے ؟اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کیا کشمالہ طارق، خواجہ آصف کی بزنس پارٹنر تھیں؟اگر تھیں تو کیا بزنس کرتی تھیں ان کے ساتھ؟خواجہ آصف کے فرنٹ مین نے انہی کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے کیوں جمع کروائے ؟یہ کاروبار تھا یامنی لانڈرنگ کا چینل؟ علاوہ ازیں اپنے ایک
بیان میں ڈاکٹر شہباز گل نے کہا نواز شریف نے ملک کی خدمت نہیں کی بلکہ ملک گروی رکھا، کراچی ایئرپورٹ کو اسلامی بانڈز کی سکیورٹی کے طور پر استعمال کیا گیا، تحریک انصاف حکومت میں غیر ملکی سرمایہ کاروں سے ایک ارب ڈالر حاصل کئے گئے ، اڑھائی سال میں دو بڑے ڈیمز، چار نئی موٹرویز کا آغاز کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں