زرتاج گل نے موبائل فون ٹاورز شہروں سے باہر منتقل کرنے کا مطالبہ کر دیا، موبائل ٹاور گھروں اور رہاشی علاقوں میں کینسر کا باعث بن رہے ہیں، سینیٹر کا دعویٰ

اسلام آباد (این این آئی)سینٹ میں سینیٹر ثمینہ سعید نے سوال اٹھایا ہے کہ موبائل ٹاور گھروں اور رہاشی علاقوں میں ہیں جو کینسر کا باعث بن رہے ہیں۔سینیٹر ثمینہ سعید نے شہر میں مکانوں و عمارتوں پر موبائل کمپنیوں کے ٹاور پر سوال کیا ۔ ثمینہ سعید نے کہاکہ موبائل ٹاور گھروں اور رہاشی علاقوں میں ہیں جو کینسر

کا باعث بن رہے ہیں۔ثمینہ سعید کے مطابق ان کی روک تھام کیلئے حکومت اقدام اٹھارہی ہے۔وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے بتایاکہ موبائل ٹاورز کی تنصیب کا معاملہ آئی ٹی منسٹری کا کام ہے،ہماری وزارت نے بھی سفارش کی ہے کہ ان ٹاورز کو شہر سے باہر لگایا جائے۔زرتاج گل نے کہاکہ ہماری وزارت نے تجویز دی ہے کہ حکومت ایک جگہ ٹاور لگائے۔زرتاج گل نے کہاکہ تمام سیلولر کمپنیاں اس ٹاور پر اپنے سسٹم لگائے۔ثمینہ سعید نے کہا کہ مری سے آتے ہوئے راستے میں پولٹری فارمز کی بھر مار ہیں،ان پولٹری فارمز کے فضلہ جات و گندا پانی راولڈیم کے گرتا ہے۔ زرتاج گل نے کہاکہ یہ معاملہ پنجاب حکومت کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔۔۔۔۔ پیپلز پارٹی پیچھے ہٹنے لگی؟تحریک عدم اعتماد، چیئرمین بلاول بھٹو کا مؤقف فیصلہ نہیں ،تجویز ہے کراچی (این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے اپنے اہم بیان میں کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے چیئرمین بلاول بھٹو کا مؤقف فیصلہ نہیں بلکہ ایک تجویز ہے، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ایوانوں میں حکومت کے خلاف مزاحمت کے حوالے سے پی ڈی ایم رہنمائوں کو اپنی تجویز دیں گے، شازیہ مری نے کہا کہ ممکنہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے حوالے سے حکومتی وزرا کے بیانات خوش فہمی پر مبنی ہیں،وزیراعظم سمیت

حکومتی ترجمانوں کے حواسوں پر چیئرمین بلاول بھٹو سوار ہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی میچیور سیاست سے سلیکٹڈ حکومت پر لرزہ طاری ہے،سندھ حکومت پر تنقید کرکے حکومتی ترجمان اپنی نااہلی پر پردہ نہیں ڈال سکتے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں