اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر غلام سرور خان نے واضح کیا ہے کہ روز ویلٹ ہوٹل کو نہ بیچا جارہا ہے نہ نجکاری ہورہی ہے ۔ سینٹ میں وقفہ سوالات کے دور ان وفاقی وزیر نے بتایاکہ واشگاف الفاظ میں کہتا ہوں کہ روز ویلٹ ہوٹل کو نہ بیچا جا رہا ہے نہ نجکاری ہو رہی ہے،ہوٹل بندش کا فیصلہ خسارے کی وجہ سے کیا
گیا،2024 سے امریکہ میں ہوٹل انڈسٹری بحال نہیں ہو سکتی ،مزید خسارے سے بچنے کیلئے ہوٹل کو بند کیا گیا،ہوٹل چلانے کیلئے 150 ملین ڈالر قرض بھی لیا گیا۔بتایاگیاکہ روز ویلٹ ہوٹل 18 دسمبر 2020 سے بند ہے،روز ویلٹ ہوٹل کی سائیٹ لیز پر دینے کی وزارت نجکاری کی تجویز زیر غور ہے،2010 کے بعد سے ہوٹل کی آمدن میں کمی ہو رہی ہے۔۔۔۔۔ بختاور بھٹو کی شادی تقریب کا محفل میلاد النبیؐ سے آغاز کراچی (این این آئی) شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تقریبات کا آغاز محفل میلاد النبیؐ سے ہوا۔ بلاول ہائوس کراچی میں ہونے والی میلاد النبیؐ میں فریال تالپور اور ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے شرکت کی۔میلاد النبیؐ میں شگفتہ جمانی، ندا کھڑو، سعدیہ جاوید، ہیر سوہو، کلثوم چانڈیو ،ماروی فصیح ،سجیلا لغاری، شاہینہ شیر علی، شرمیلا فارقی، شازیہ کریم، سیمی سومرو، تنزیلہ قمبرانی، رخسانہ شاہ اور پروین بشیر قائمخانی بھی شریک ہوئیں۔ محفل میلاد خصوصی طور پر بختاور بھٹو کی شادی کی تقریبات سے قبل رکھی گئی تھی فریال تالپور کی خصوصی دعوت پر پیپلزپارٹی کی خواتین ارکان اسمبلی کو بلایا گیا نعت خواں نمرہ نوید نے بھی بلاول ہائوس میں نعت خوانی کی۔محفل کے اختتام پر بختاور بھٹو زرداری کی زندگی میں خوشیوں
و کامرانیوں کے لیے خصوصی دعا مانگی گئی۔۔۔۔ نعت خواں نمرہ نوید نے بھی بلاول ہائوس میں نعت خوانی کی۔محفل کے اختتام پر بختاور بھٹو زرداری کی زندگی میں خوشیوں و کامرانیوں کے لیے خصوصی دعا مانگی گئی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں