پانچ فروری کا جلسہ راولپنڈی نہیں بلکہ اب کہاں کیا جائے گا ؟ ن لیگ نے بڑا سرپرائز دیدیا

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے 5 فروری کے جلسے کا مقام تبدیل ہوگیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا 5 فروری کا جلسہ راولپنڈی کی بجائے مظفرآباد میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

۔ذرائع نے بتایا کہ جلسے کا مقام تبدیلی کا فیصلہ مسلم لیگ نون کی درخواست پر کیا گیا۔دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر اور شاہد خاقان عباسی نے بھی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close