بھٹو خاندان نے شریف خاندان سے بدلہ لے لیا، سندھ میں حکومت قائم رکھنے کیلئے پیپلزپارٹی نے اسٹیبلشمنٹ کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے

لاہور (پی این آئی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ میں اقتدار کی خاطر اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہم آہنگ ہوچکی ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں زرتاج گل نے کہا کہ بھٹو خاندان نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ذریعے شریف خاندان سے بدلہ لیا ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ پی

پی اور اسٹبلشمنٹ میں ہم آہنگی ہو چکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو اپوزیشن تحریک کا ساتھ چھوڑ گئے ہیں ۔ میں شروع دن سے کہہ تھی کہ بلاول نے مریم نواز کو بینظیر بھٹو کی برسی پر بلاکر پیپلز پارٹی اور بھٹو کے نعرے لگوائے۔ مزار پر بھی گئی۔اس کے باوجود بلاول بھٹو نے ان کے ساتھ دھوکا کیا ہے۔ کیوںکہ وہ صرف ’اسٹارڈم‘ کیلئے اپوزیشن کے ساتھ کھڑے تھے۔زرتاج گل نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کو استعمال کرکے شریف خاندان سے اپنے والد اور والدہ کا بدلہ لیا ہے کیوں کہ نواز شریف نے بینظیر بھٹو کی کردار کشی کی تھی۔بینظیر بھٹو کی برسی پر مریم نواز کی لاڑکانہ آمد کو صحافتی حلقوں نے سراہتے ہوئے امید کا اظہار کیا تھا کہ ایسے طرز عمل سے ملک میں سیاسی رواداری کو فروغ ملے گا جبکہ سیاسی حلقے اس کو جمہوری قوتوں کے اتحاد اور قربت سے تعبیر کرر رہے تھے۔زرتاج گل نے کہا کہ بلاول بھٹو روز اول سے ن لیگ کو دھوکا دیتے آرہے ہیں کیوں کہ جب میاں نواز شریف نے ملکی اداروں پر الزامات عائد کیے تو بلاول نے ان سے ثبوت مانگے تھے۔زرتاج گل نے مزید کہا کہ پی پی اپنی سندھ حکومت کو پی ڈی ایم پر فوقیت دے گی، ان کے اسٹبلشمنٹ سے رابطے ہیں، جبکہ بلاول بھٹو نے شریف خاندان سے سارے بدلے لے لیے ہیں ۔ شریف خاندان کی اب اس ملک میں سیاست ختم ہو چکی ہے ۔ یہ پی ڈی ایم اتحاد اب چند دن کے لیے رہ گیا ہے ، عمران خان کو توڑنے کے لیے آنے والے خود ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close