دو طاقتور ممالک نے عمران خان کی حکومت کو گرانے کیلئے کوششیں تیز کر دیں، لندن میں موجود نواز شریف کی اہم ملاقاتوں کا انکشاف

لاہور (پی این آئی) ایک برادر اور ایک طاقتور ملک عمران خان حکومت گرانے کیلئے کوشاں۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی صابر شاکر نے نجی ٹی وی چینل کے پرورگرام سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ لندن میں موجود نواز شریف کی اہم ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ 2 ممالک عمران خان کی حکومت کا تختہ الٹانے کی

کوششیں کر رہے ہیں۔ ان ممالک میں ایک برادر اور ایک طاقتور ملک شامل ہیں۔لانگ مارچ، اسمبلیوں سے استعفے اور دیگر طریقوں سے تحریک انصاف حکومت کے خاتمے کیلئے غور و فکر جاری ہے۔ دوسری جانب سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہا کہ میں کسی پارٹی کا ترجمان نہیں ہوں، مولانا فضل الرحمان نے مدرسوں کے نام پر اربوں روپیہ بنایا، وہ ملک اب اسٹیبلشمنٹ کے خلاف بڑی مہم چلانے والا ہے۔بڑی خبر ہے کہ اس مہم کیلئے کچھ یعنی گِنے چُنے صحافیوں کو پیسے دیے جائیں گے۔کچھ صحافی پاکستان سے بھاگے بھی ہوئے ہیں، ویسے بھی جن اکاؤنٹ میں پیسے جانے تھے جابھی چکے ہیں۔ اسلام آباد، لاہور اور لندن میں کوآرڈینیشن ہورہی ہے۔ ایک اور خبر دوں کہ اہم ترین شخصیات کے بارے میں ان کی فوٹو کی ایڈیٹنگ کرکے ان کی فیملی کے بارے بھی چلائی جائیں گی۔ ان ہاؤس تبدیلی کا مطلب کیا ہے؟ لکھ کر رکھ لیں، پی ڈی ایم بکھر چکی ہے، ن لیگ الیکشن بھی لڑے گی سینیٹ الیکشن میں جائے گی اور اسمبلیوں سے استعفے بھی نہیں دے گی۔ لندن کی عدالت نے نواز شریف اور فیملی کو کلین چٹ دیدی، حسین نواز کا دعویٰ سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ لندن کی عدالت نے نواز شریف اور فیملی کو کلین چٹ دے دی ہے۔اپنے بیان میں حسین نواز نے کہا کہ ثالثی عدالت کے جج سر انتھونی ایونز کا فیصلہ حقائق جاننے کے لیے پڑھنا ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ جج نے فیصلے میں لکھا کہ نواز شریف یا ان کے خاندان کے افراد کے خلاف کوئی چیز سامنے نہیں آسکی۔سابق وزیراعظم کے صاحبزادے نے کہا کہ جج انتھونی ایونز کے یہ ریمارکس شریف خاندان کیلئے کلین چٹ ہیں۔اْنہوںنے کہاکہ اڈ شیٹ نے سراغ رساں ایجنسی میٹرکس کی خدمات نواز شریف کے اثاثوں کی تلاش کے لئے حاصل کی تھیں۔حسین نواز نے کہاکہ ہمارے مخالفین جب بھی کسی غیرجانبدار فورم پر گئے، انھیں منہ کی کھانی پڑی۔انہوں نے کہاکہ براڈ شیٹ نیقومی احتساب بیورو (نیب) کے بے بنیاد دعووں کی بنیاد پر 20 فیصد حصہ وصول کرلیا، سزا ٹیکس

گذاروں کو ملی۔سابق وزیراعظم کے صاحبزادے کا کہنا تھاکہ جلسوں میں بڑے دعوے کرنے والوں کو چیلنج کرتا ہوں کہ ثبوت پیش کریں۔انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں پروپیگنڈے اور جھوٹ کا کارخانہ لگا ہوا ہے، ایک ارب ڈالر منتقل کرنے کے دعوے میں کوئی صداقت نہیں۔حسین نواز نے کہاکہ فارن فنڈنگ کیس میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن کا ایکشن نہ لینا سمجھ سے بالاتر ہے۔اْنہوںنے کہاکہ کوششوں کے باوجود پاکستان سے باہر کسی ملک میں ہمارے خلاف کیس رجسٹر نہ ہونا بیگناہی کا ثبوت ہے۔سابق وزیراعظم کے صاحبزادینے یہ بھی کہا کہ کابینہ میں شامل کرپٹ وزراء کو پوچھنے والا کوئی نہیں ہے، معاہدے کے مطابق اگرحکومت پاکستان بھی کوئی رقم برآمد کرتی تواس میں سے بھی براڈ شیٹ کو حصہ ملنا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں