ن لیگ نے پانچ سالوں میں دس ہزار600ارب قرض لیا جبکہ موجودہ حکومت نے صرف دو سالوں میں کتنا قرض لیا؟ ہوشربا تفصیلات آگئیں

اسلام آباد(آئی این پی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل  نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پہلے قرض کی مذمت کرتی تھی اب خود قرض لے رہی ہے ،ہم سستی ایل این جی لائے ،موجودہ حکومت نے 20فیصد مہنگے معاہدے  کئے،موجودہ حکومت نے صرف دو سالوں میں 11500ارب روپے قرض لے لیا

ہےحکومت کو ایف نائن پارک  کے عوض قرض نہیں لینا چاہیے ،عمران خان صاحب سے گزارش ہے لوگ مر رہے ہیں ،تھوڑی مہنگائی کم کردیں، عثمان بزدار اور اس کے رشتہ داروں نے بہت مال بنا لیا،عوام پر رحم کریں۔پیر کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پی ٹی آئی پہلے قرض کی مذمت کرتی تھی اب خود قرض لے رہی ہے ،ہم سستی ایل این جی لائے جبکہ موجودہ حکومت نے 20فیصد مہنگے معاہدے کئے، ہم نے پانچ سالوں میں دس ہزار600ارب قرض لیا جبکہ موجودہ حکومت نے صرف دو سالوں میں 11500ارب روپے قرض لے لیا ہے حکومت کو ایف نائن پارک اسلام آباد کے عوض قرض نہیں لینا چاہیے ،اسلامی بینکاری کو فروغ دینا کوئی بری بات نہیں لیکن جن جگہوں کا علامتی مقام ہے ان کے بدلے قرض نہیں لینے چاہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت تھی تو 14ہزار258 ارب روپے قرض تھا جب ہماری حکومت گئی تو صرف 24ہزار 952ارب روپے قرض لیا ، موجودہ حکومت میں  پاکستان کا قرض 36ہزار ارب تک پہنچ گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام پر رحم کرے ،چینی ،آٹا اور ادویات مہنگی کردی گئی ہیں ، عثمان بزدار اور اس کے رشتہ داروں نے بہت مال بنا لیا ،عمران خان سے گزارش ہے لوگ مر رہے ہیں ،تھوڑی مہنگائی کم کردیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close