کورونا وائرس بڑھنے لگا، 3 مقامات پر سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کی منظوری دیدی گئی

فیصل آباد(آن لائن )ضلعی انتظامیہ نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی سفارشات پر کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر مزید 3 مقامات پر سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کی منظوری دے دی اس سلسلے میں جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق چک 191 رب کے علاقے سے کورونا کے 8 مریض،گورنمنٹ ایم سی ہائر

سیکنڈری سکول علامہ اقبال روڈ میں 4 طالب علم اور گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول چک 202 میں 3 طالبات میں کرونا وائرس کی تصدیق ہونے پر ان مقامات پر سمارٹ لاک ڈائون لگانے کی منظوری دی گئی۔ضلعی انتظامیہ نے لاک ڈاؤن کے نفاذ کیلئے متعلقہ اداروں کو انتظامات کا بھی حکم جاری کردیاہے۔ڈپٹی کمشنر محمد علی نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کا مقصد شہریوں کی سرگرمیوں کو محدود کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہری ماسک کا استعمال کریں اور احتیاطی تدابیر پر ذمہ داری سے عمل کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close