لاہور(پی این آئی) سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے الزام عائد کیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کیخلاف مہم کیلئے ایک ملک بڑی فنڈنگ کرنے لگا، اسلام آباد اور لندن میں کوآرڈینیشن ہورہی ہے ، اہم ترین شخصیات کے بارے میں ان کی فوٹو کی ایڈیٹنگ کرکے ان کی فیملی کے بارے بھی چلائی جائیں گی۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام
میں کہا کہ میں کسی پارٹی کا ترجمان نہیں ہوں، مولانا فضل الرحمان نے مدرسوں کے نام پر اربوں روپیہ بنایا، وہ ملک اب اسٹیبلشمنٹ کے خلاف بڑی مہم چلانے والا ہے۔بڑی خبر ہے کہ اس مہم کیلئے کچھ یعنی گِنے چُنے صحافیوں کو پیسے دیے جائیں گے۔ کچھ صحافی پاکستان سے بھاگے بھی ہوئے ہیں، ویسے بھی جن اکاؤنٹ میں پیسے جانے تھے جابھی چکے ہیں۔ اسلام آباد، لاہور اور لندن میں کوآرڈینیشن ہورہی ہے۔ایک اور خبر دوں کہ اہم ترین شخصیات کے بارے میں ان کی فوٹو کی ایڈیٹنگ کرکے ان کی فیملی کے بارے بھی چلائی جائیں گی۔ان ہاؤس تبدیلی کا مطلب کیا ہے؟لکھ کر رکھ لیں، پی ڈی ایم بکھر چکی ہے، ن لیگ الیکشن بھی لڑے گی سینیٹ الیکشن میں جائے گی اور اسمبلیوں سے استعفے بھی نہیں دے گی۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن نے سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کردیا ہے، پارلیمانی کمیٹی کا سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں اجلاس ہوا ۔ جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پرمشاورت کی گئی، اجلاس میں ضمنی انتخابات کے بعد سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ، پارلیمانی رہنماؤں کی اکثریت نے سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کی حمایت کی۔اجلاس میں نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے پارٹی قائد نوازشریف کا پیغام بھی پہنچایا، جس پر تمام رہنماؤں نے نوازشریف کے بیانیئے پر ڈٹ کر کھڑے رہنے کا عزم دہرایا۔ اسی طرح پارلیمنٹ ہاؤس آمد کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کا پیغام لے کر آئی ہوں ، حکومت مذاکرات کے لیے رابطے کر رہی ہے ، ن لیگ سمیت کسی بھی سیاسی جماعت سے جتنے بھی رابطے کریں کچھ حاصل نہیں ہوگا اور حکومت کو این آر او نہیں ملے گا ،
کیوں کہ حکومت نا اہلی میں اتنی آگے ہے کہ کچھ بھی گروی رکھ سکتی ہے ، دوسروں پرتنقید کرنے والوں نے قرضوں کے انبار لگا دیئے، تنظیمیں کہہ رہی ہیں کہ پی آئی اے میں سفر نہیں کرنا ، لیز کی ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے ملائیشیا میں جہاز روک لیا گیا ، وزیر اعظم صاحب آپ تو کہتے تھے گرین پاسپورٹ کی عزت کرائیں گے، لیکن آج گرین پاسپورٹ کو کوئی ماننے کےلیے بھی تیار نہیں ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی تحریک عدم اعتماد کی تجویز پی ڈی ایم اجلاس میں رکھیں گے ، پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر غور کیا جائے گا ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں