پی ڈی ایم سے زیادہ پی ٹی آئی والوں کو نیازی صاحب کو نکالنے کی جلدی ہے، اپوزیشن نے بڑا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے وفاقی وزیر شبلی فراز کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلطنت نیازیہ پی ڈی ایم کے خوف سے لرز رہی ہے اب حالت یہ ہے کہ پی ڈی ایم سے زیادہ پی ٹی آئی والوں کو نیازی صاحب کو نکالنے کی جلدی ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سلطنت نیازیہ پر ہر طرف سے جمہوریت کے وار ہوں گے، پارلیمنٹ بھی آئیں گے، لانگ مارچ بھی کریں گے اور ہر آپشن استعمال کریں گے۔ اب اقتدار میں گھس بیٹھیے کو بھگانے کا وقت آچکا ہے کیونکہ یہ کٹھ پتلی حکمران ملک کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔ ملک کے طیارے اور اثاثے ضبط ہو رہے ہیں نالائق وزیراعظم اس پر ندامت کا اظہار بھی نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نیب کی بیساکھیوں پر کھڑے ہیں۔۔۔۔وفاق اور تین صوبوں میں پی ٹی آئی کےناراض اراکین کی مستعفی ہونے کی دھمکی، اختلافات شدت اختیار کر گئےلاہور(پی این آئی )وفاق اور تین صوبوں میں حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کے ناراض اراکین نے وزیراعلیٰ پنجاب کو صوبائی اسمبلی سے مستعفی ہونے کی دھمکی دے دی ہے۔پنجاب میں وزیراعلیٰ اور پارٹی اراکین کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔ناراض اراکین کا کہنا ہے کہ ان کے مطالبات پورے نہیں کیے جا رہے، سینیٹ الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی اراکین کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ابھی تک وعدوں پر عمل نہیں کیا۔ وزیراعلیٰ اپنوں کے مسائل کی طرف توجہ نہیں دے رہے۔ناراض اراکین میں متحرک رہنما اور پی پی 285 سے رکن پنجاب اسمبلی خواجہ داؤدسلیمانی کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں کسی کو ووٹ نہیں دیں گے۔

مطالبات نہ مانے گئے تو تمام ناراض اراکین کا گروپ پنجاب اسمبلی نشست سے مستعفی ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ جلد اپنی میٹنگ بلا کر اگلا لائحہ عمل طے کریں گے۔ ناراض پی ٹی آئی رہنماؤں میں شہاب الدین، ملک غضنفر چھینہ، تیمورلالی، مامون تارڑ، فیصل فاروق چیمہ، اعجازخان، گلریز افضل چن، غضنفرعباس، خواجہ داؤد بندیشہ، محی الدین کھوسہ اور عامر عنایت شہانی سمیت دیگر شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں