اسلام آباد( آئی این پی ) سینیٹ میں تعلیمی امتحانات میں غلط ذرائع کا استعمال کرنے والوں کے لئے سزائیں متعین کرنے کے بل سمیت 11نئے بل پیش کر دیئے گئے ، جنہیں چیئرمین سینیٹ نے مزید غور کے لئے متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کے سپرد کر دیا ، “اسلام آباد تعلیمی امتحانات ( ناجائز ذرائع کی ممانعت)بل کے متن کے
مطابق جوکوئی امتحان میں ناجائز ذرائع استعمال کرتا ہے ، یا کوشش کرتا ہے یا استعمال کرنے میں مدد دیتا ہے تو اسے ایک ماہ تک قید کی سزا دی جائے گی ، یا معہ جرمانہ جو پچاس ہزار روپے تک ہوسکتا ہے، یا قید کی سزا اور جرمانہ دونوں ہو سکتے ہیں ،جو کوئی امتحانی مرکز میں بداخلاقی کا ارتکاب کرتا ہے ،کوشش کرتا ہے یا بداخلاقی کے عمل میں ساتھ دیتا ہے تو اسے ایک ماہ تک قید کی سزا دی جائے گی ،یا بمعہ جرمانہ جو پچاس ہزار روپے تک ہوسکتا ہے، یا قید کی سزا اور جرمانہ دونوں ہو سکتے ہیں ،جو کوئی امتحانی مواد سے متعلق کوئی خفیہ یا رازداری معلومات افشاں کرنے یا افشاں کرنے کا سبب بننے یا خریدنے یا خریدنے کی کوشش کرتا ہے تو اسے ایک ماہ تک قید کی سزا دی جائے گی یا بمعہ جرمانہ جو پچاس ہزار روپے تک ہوسکتا ہے، یا قید کی سزا اور جرمانہ دونوں ہو سکتے ہیں،جو کوئی امتحانی ریکارڈ یا رزلٹ کارڈ یا سرٹیفکیٹ یا ڈگری میں جعلسازی کرتا ہے اس کو ایک ماہ تک قید کی سزا دی جائے گی، یا بمعہ جرمانہ پچاس ہزار روپے تک ہوسکتا ہے یا قید کی سزا اور جرمانہ دونوں ہو سکتے ہیں۔پیر کو سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی صدارت میں ہوا ،اجلاس میں سینیٹر جاوید عباسی نے گارڈین اینڈ وارڈز (ترمیمی)بل 2020پیش کیا، چیئرمین سینیٹ نے بل مزید غور کے لئے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر
دیا،سینیٹر جاوید عباسی نے عوامی شکایات کے جلد ازالے کا طریقہ کار مہیا کرنے کا بل “عوامی شکایات ) شکایات کا ازالہ ) بل “2020 پیش کیا ،وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے اس طرح کا ہمارے پاس ایک قانون موجود ہے، چیئرمین سینیٹ نے مزید غور کے لئے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا ،سینیٹر محسن عزیز نے اسلام آباد کرایہ پابندی (ترمیمی) بل پیش کیا ،چیئرمین سینیٹ نے مزید غور کے لئے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا،سینیٹر سجاد حسین طوری نے معلومات تک رسائی کا حق (ترمیمی) بل پیش کیا،چیئرمین سینیٹ نے مزید غور کے لئے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا، سینیٹر سیمی ایزدی نے اسلام آباد میں خواتین یونیورسٹی کے قیام کا بل ” خواتین یونیورسٹی اسلام آباد بل”2020 پیش کیا ،چیئرمین سینیٹ نے مزید غور کے لئے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا، سینیٹر محسن عزیز نے فیکٹریز (ترمیمی )بل 2020پیش کیا،چیئرمین سینیٹ نے مزید غور کے لئے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا،سینیٹر کہدہ بابر نے پاکستان آرمز (ترمیمی) بل2020 پیش کیا ،سینیٹر مشتاق احمد نے بل کی مخالفت کی ، چیئرمین سینیٹ نے مزید غور کے لئے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا،سینیٹر جاوید عباسی نے تعلیمی امتحانات میں غلط ذرائع کا استعمال کی ممانعت کا بل”اسلام آباد تعلیمی امتحانات ( ناجائز ذرائع کی ممانعت)بل2021ـ” پیش
کیا ،چیئرمین سینیٹ نے مزید غور کے لئے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا، بل کے متن کے مطابق جوکوئی امتحان میں ناجائز ذرائع استعمال کرتا ہے ، یا کوشش کرتا ہے یا استعمال کرنے میں مدد دیتا ہے تو اسے قید کی سزا دی جائے گی جو ایک ماہ تک ہوسکتی ہے یا معہ جرمانہ جو پچاس ہزار روپے تک ہوسکتا ہے، یا قید کی سزا اور جرمانہ دونوں ہو سکتے ہیں ۔جو کوئی امتحانی مرکز میں بداخلاقی کا ارتکاب کرتا ہے ،کوشش کرتا ہے یا بداخلاقی کے عمل میں ساتھ دیتا ہے تو اسے قید کی سزا دی جائے گی جو ایک ماہ ہوسکتی ہے یا بمعہ جرمانہ جو پچاس ہزار روپے تک ہوسکتا ہے، یا قید کی سزا اور جرمانہ دونوں ہو سکتے ہیں ،جو کوئی امتحانی مواد سے متعلق کوئی خفیہ یا رازداری معلومات جس کیلئے وہ قانونی طور پر اپنے فرائض منصبی کی بنا پر ایسا کرنے کا مجاز نہیں تھا اور افشاں کرنے یا افشاں کرنے کا سبب بننے یا خریدنے یا خریدنے کی کوشش کرتا ہے تو اسے قید کی سزا دی جائے گی جو ایک ماہ تک ہوسکتی ہے یا بمعہ جرمانہ جو پچاس ہزار روپے تک ہوسکتا ہے، یا قید کی سزا اور جرمانہ دونوں ہو سکتے ہیں ۔جو کوئی امتحانی ریکارڈ یا رزلٹ کارڈ یا سرٹیفکیٹ یا ڈگری میں جعلسازی کرتا ہے اس کو قید کی سزا دی جائے گی جو ایک ماہ تک ہوسکتی ہے یا بمعہ جرمانہ پچاس ہزار روپے تک ہوسکتا ہے یا قید کی سزا اور جرمانہ دونوں ہو سکتے ہیں
،سینیٹر جاوید عباسی نے تعزیرات پاکستان (ترمیمی) بل 2021پیش کیا،چیئرمین سینیٹ نے مزید غور کے لئے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا، سینیٹر جاوید عباسی نے عام شقات( ترمیمی )بل2021 پیش کیا، چیئرمین سینیٹ نے مزید غور کے لئے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں