کراچی(این این آئی) پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری رواں برس ستمبر میں مکمل ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے اسٹیل ملز سمیت 9 سرکاری اداروں کی نجکاری اس سال مکمل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ اسٹیل ملز کی نجکاری رواں برس ستمبر میں مکمل ہونے کی توقع ہے۔2 چینی اور ایک
روسی کمپنی نے پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری میں دلچپسی کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان اسٹیل مل کی نجکاری کیلئے بولی جون میں متوقع ہے۔نجکاری کمیشن کے مطابق ایس ایم ای بینک کی نجکاری اپریل میں مکمل ہونے کا امکان ہے۔ فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری اکتوبر میں مکمل ہو جائے گی،ہائوس بلڈنگ فنانس کی نجکاری بھی اکتوبر میں مکمل ہونے کی توقع ہے۔ جناح کنونشن سینٹر کی نجکاری کے لیے مارکیٹنگ کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔حویلی بہادر پاور پلانٹ اور بلوکی پاور پلانٹ کی نجکاری فروری 2022 میں مکمل ہونے کی امید ہے۔۔۔۔۔سیاسی سرپرستی کے بغیرکوئی بھی سرکاری زمین پرقبضہ نہیں کرسکتا، وزیراعظم عمران خان ڈٹ گئے، فارن فنڈنگ کیس میں ہمیں پھنسانے والے اب خود پھنس چکے ہیںاسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں ہمیں پھنسانے والے اب خود پھنس چکے ہیں ، اپوزیشن کی خام خیالی ہے کہ وہ براڈشیٹ معاملے پر پروپیگنڈا کرکے حقائق چھپا لیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی رہنما وں کا اجلاس ہوا، جس میں وزرااورحکومتی ترجمان شریک ہوئے ، اجلاس میں ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا اور حکومتی بیانیہ سے متعلق مشاورت ہوئی۔ اجلاس میں براڈشیٹ، فارن فنڈنگ کیس اور قبضہ مافیا کیخلاف کریک ڈان پر بریفنگ دی
گئی ، اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ سرکاری زمینوں پرقبضہ کرنیوالوں کون لیگ کی سرپرستی حاصل رہی، سیاسی سرپرستی کے بغیرکوئی بھی سرکاری زمین پرقبضہ نہیں کرسکتا۔ عمران خان نے قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن کا دائرہ مزید وسیع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا حیرت ہیسرکاری زمینوں کاقبضہ چھڑانیکوبھی سیاسی قراردیاجارہاہے، حکومتی ترجمان قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن کی تفصیلات سیقوم کوآگاہ کریں۔ فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس میں ہمیں پھنسانے والے اب خود پھنس چکیہیں، الیکشن کمیشن میں ہمارا موقف درست ثابت ہوا۔ براڈشیٹ سے متعلق انھوں نے کہا کہ براڈشیٹ معاملے کی شفاف ،منصفانہ تحقیقات کرانا چاہتے ہیں، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے ہر کردار کوسامنے لائیں گے، اپوزیشن کی خام خیالی ہے کہ وہ پراپیگنڈا کرکے حقائق چھپا لیں گے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں