کراچی(این این آئی)نیب حکام نے رقم کی غیر قانونی منتقلی کے معاملے پر 11 سال بعد انکوائری شروع کردی، سندھ ہائیکورٹ نے ملزم اعجاز کی دو لاکھ روپے عوض 15دن کیلئے عبوری ضمانت منظور کرلی۔تفصیلات کے مطابق نیب حکام نے رقم کی غیر قانونی منتقلی کے معاملے پر 11 سال بعد انکوائری شروع
کردی،ملزم اعجاز گرفتاری سے بچنے کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا،ملزم کے وکیل عمرفاروق نے عدالت کو بتاکہ نیب کو11سال بعد انکوائری یاد آئی ہے، ملزم اعجاز پرائیوٹ کنٹریکٹر ہے، نیب کو گرفتاری سے روکا جائے، نیب نے عدالت کو بتا کہ سابق ایڈیشل سیکریٹری محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن عامر خورشید کے اہلیہ کے اکائونٹ سے رقم ملزم اعجاز کو ٹرانسفر ہوئی تھی۔ عدالت نے ملزم اعجاز کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزم کو 2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا جبکہ عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 15 روز میں جواب بھی طلب کرلیا ہے۔۔۔۔۔سیاسی سرپرستی کے بغیرکوئی بھی سرکاری زمین پرقبضہ نہیں کرسکتا، وزیراعظم عمران خان ڈٹ گئے، فارن فنڈنگ کیس میں ہمیں پھنسانے والے اب خود پھنس چکے ہیںاسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں ہمیں پھنسانے والے اب خود پھنس چکے ہیں ، اپوزیشن کی خام خیالی ہے کہ وہ براڈشیٹ معاملے پر پروپیگنڈا کرکے حقائق چھپا لیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی رہنما وں کا اجلاس ہوا، جس میں وزرااورحکومتی ترجمان شریک ہوئے ، اجلاس میں ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا اور حکومتی بیانیہ سے متعلق مشاورت ہوئی۔ اجلاس میں براڈشیٹ، فارن فنڈنگ کیس
اور قبضہ مافیا کیخلاف کریک ڈان پر بریفنگ دی گئی ، اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ سرکاری زمینوں پرقبضہ کرنیوالوں کون لیگ کی سرپرستی حاصل رہی، سیاسی سرپرستی کے بغیرکوئی بھی سرکاری زمین پرقبضہ نہیں کرسکتا۔ عمران خان نے قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن کا دائرہ مزید وسیع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا حیرت ہیسرکاری زمینوں کاقبضہ چھڑانیکوبھی سیاسی قراردیاجارہاہے، حکومتی ترجمان قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن کی تفصیلات سیقوم کوآگاہ کریں۔ فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس میں ہمیں پھنسانے والے اب خود پھنس چکیہیں، الیکشن کمیشن میں ہمارا موقف درست ثابت ہوا۔ براڈشیٹ سے متعلق انھوں نے کہا کہ براڈشیٹ معاملے کی شفاف ،منصفانہ تحقیقات کرانا چاہتے ہیں، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے ہر کردار کوسامنے لائیں گے، اپوزیشن کی خام خیالی ہے کہ وہ پراپیگنڈا کرکے حقائق چھپا لیں گے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں