کراچی(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ( ن) کی قیادت ان ہائوس تبدیلی کے معاملے پر سامنے آنے والے اختلافات کے باعث پی ڈی ایم اتحاد کو بچانے میں سرگرم ہوگئی ہے ۔ذرائع کے مطابق لیگی قیادت نے سابق صدر آصف علی زرداری کو اہم پیغام پہنچا یا جس میں کہا گیا ہے کہ پی ڈی ایم کا اتحاد ہر صورت برقرار رہنا
چاہیے۔ ان ہائوس تبدیلی کے بیان سے اتحاد میں دراڑ پڑنے کا اندیشہ ہے۔وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کے بیان پر نظر ثانی کی جائے۔ عدم اعتماد پیش کرنے کا مطلب 2018 کے الیکشن کو کور اپ دینے کے مترادف ہوگا۔ پی ڈی ایم کے اکثر قائدین ان ہائوس تبدیلی کے حق میں نہیں۔پیغام میں کہا گیا ہے کہ ہمیں مل جل کر باہمی مشاورت سے حکومت کے خلاف آگے بڑھنا ہوگا۔ پیپلز پارٹی کی تجویز پر ہی ضمنی اور سینٹ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا۔مسلم لیگ( ن) کے قائدنے بختاور بھٹو کی شادی پر سابق صدر کو مبارکباد کا بھی پیغام دیا۔ ن لیگ کراچی سے تعلق رکھنے والے اہم رہنما نے سابق وزیراعظم کا پیغام آصف علی زرداری کو پہنچایا۔۔۔۔۔سیاسی سرپرستی کے بغیرکوئی بھی سرکاری زمین پرقبضہ نہیں کرسکتا، وزیراعظم عمران خان ڈٹ گئے، فارن فنڈنگ کیس میں ہمیں پھنسانے والے اب خود پھنس چکے ہیںاسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں ہمیں پھنسانے والے اب خود پھنس چکے ہیں ، اپوزیشن کی خام خیالی ہے کہ وہ براڈشیٹ معاملے پر پروپیگنڈا کرکے حقائق چھپا لیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی رہنما وں کا اجلاس ہوا، جس میں وزرااورحکومتی ترجمان شریک ہوئے ، اجلاس میں ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا اور حکومتی بیانیہ سے متعلق مشاورت ہوئی۔
اجلاس میں براڈشیٹ، فارن فنڈنگ کیس اور قبضہ مافیا کیخلاف کریک ڈان پر بریفنگ دی گئی ، اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ سرکاری زمینوں پرقبضہ کرنیوالوں کون لیگ کی سرپرستی حاصل رہی، سیاسی سرپرستی کے بغیرکوئی بھی سرکاری زمین پرقبضہ نہیں کرسکتا۔ عمران خان نے قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن کا دائرہ مزید وسیع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا حیرت ہیسرکاری زمینوں کاقبضہ چھڑانیکوبھی سیاسی قراردیاجارہاہے، حکومتی ترجمان قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن کی تفصیلات سیقوم کوآگاہ کریں۔ فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس میں ہمیں پھنسانے والے اب خود پھنس چکیہیں، الیکشن کمیشن میں ہمارا موقف درست ثابت ہوا۔ براڈشیٹ سے متعلق انھوں نے کہا کہ براڈشیٹ معاملے کی شفاف ،منصفانہ تحقیقات کرانا چاہتے ہیں، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے ہر کردار کوسامنے لائیں گے، اپوزیشن کی خام خیالی ہے کہ وہ پراپیگنڈا کرکے حقائق چھپا لیں گے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں