اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں ہمیں پھنسانے والے اب خود پھنس چکے ہیں ، اپوزیشن کی خام خیالی ہے کہ وہ براڈشیٹ معاملے پر پروپیگنڈا کرکے حقائق چھپا لیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی رہنما وں کا اجلاس ہوا، جس میں وزرا
اورحکومتی ترجمان شریک ہوئے ، اجلاس میں ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا اور حکومتی بیانیہ سے متعلق مشاورت ہوئی۔ اجلاس میں براڈشیٹ، فارن فنڈنگ کیس اور قبضہ مافیا کیخلاف کریک ڈان پر بریفنگ دی گئی ، اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ سرکاری زمینوں پرقبضہ کرنیوالوں کون لیگ کی سرپرستی حاصل رہی، سیاسی سرپرستی کے بغیرکوئی بھی سرکاری زمین پرقبضہ نہیں کرسکتا۔ عمران خان نے قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن کا دائرہ مزید وسیع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا حیرت ہیسرکاری زمینوں کاقبضہ چھڑانیکوبھی سیاسی قراردیاجارہاہے، حکومتی ترجمان قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن کی تفصیلات سیقوم کوآگاہ کریں۔ فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس میں ہمیں پھنسانے والے اب خود پھنس چکیہیں، الیکشن کمیشن میں ہمارا موقف درست ثابت ہوا۔ براڈشیٹ سے متعلق انھوں نے کہا کہ براڈشیٹ معاملے کی شفاف ،منصفانہ تحقیقات کرانا چاہتے ہیں، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے ہر کردار کوسامنے لائیں گے، اپوزیشن کی خام خیالی ہے کہ وہ پراپیگنڈا کرکے حقائق چھپا لیں گے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں