کورونا ویکسین کی دستیابی میں ابھی وقت درکار ہے ، وزیراعظم عمران خان کے اعلان نے سنسنی پھیلا دی

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس بلا تفریق امیر و غریب سب کو متاثر کر رہا ہے، وباء کی دوسری لہر پر قابو پانے کیلئے ہمیں مسلسل اقدامات کی ضرورت ہے، عالمی سطح پر کورونا ویکسین کی دستیابی میں ابھی وقت درکار ہے ،لمی وباء سے بچائو کی پاکستانی حکمت عملی خوش

قسمتی سے موثر ثابت ہوئی ۔پیر کو وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے زیر اہتمام تجارت و ترقی سے متعلق کانفرنس کے چوتھے سیشن سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو اس وقت صحت عامہ اور معاشی حوالے سے غیر معمولی بحرانوں کا سامنا ہے، کورونا وائرس بلا تفریق امیر و غریب سب کو متاثر کر رہا ہے اور وباء کی دوسری لہر پر قابو پانے کیلئے ہمیں مسلسل اقدامات کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ وباء کے دوران حوصلہ افزاء معاشی نمو برقرار ہماری ترجیح ہے کیونکہ کورونا سے پسماندہ ممالک اور ان کے عوام سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر کورونا ویکسین کی دستیابی میں ابھی وقت درکار ہے جبکہ عالمی وباء کی صورتحال میں لاکھوں افراد خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں، ہمیں لوگوں کو بیک وقت وباء اور بھوک و افلاس کے ہاتھوں ہلاکت سے بچانا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک وباء اور قرضوں کے بوجھ تلے جکڑے ہوئے ہیں جبکہ عالمی وباء سے بچائو کی پاکستانی حکمت عملی خوش قسمتی سے موثر ثابت ہوئی ہے اور کورونا وائرس سے بچائو کی ویکسین کا آنا بھی خوش آئند ہے، ویکسین اس وقت ترقی یافتہ ممالک میں لگائی جا رہی ہے۔ وزیراعظم نے عالمی ممالک کو کورونا صورتحال کے پیش نظر معاشی مسائل پر تجویز پر کہا کہ ترقی کی راہ میں حائل

رکاوٹیں دور کرنے کیلئے 5نکاتی ایجنڈا کی تجویز دے رہا ہوں، ترقی پذیر ملکوں کو ویکسین بلا تعطل فراہم کی جائے، وباء کے خاتمے تک مقروض ملکوں کے قرضوں میں اضافی رعایت دی جائے، عالمی سطح پر مالیاتی اداروں کی جانب سے امدادی اقدامات میں اضافہ کیا جائے اور کورونا کیلئے 5 ارب ڈالر کے امدادی فنڈ کا قیام عمل میں لایا جائے جبکہ فنڈ کے قیام کا مقصد قرضوں کی فراہمی میں سہولت کرنا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close