خریدار ہو جائیں ہوشیار، بڑے شاپنگ مالز میں چور خواتین سرگرم ہو گئیں

کراچی(این این آئی)شہر قائد کراچی کے راشد منہاس روڈ پر واقع معروف شاپنگ مالز میں چور خواتین سر گرم ہو گئی ہیں۔شاپنگ مالز میں خریداری کرنے والی خاتون کا پرس دو خواتین نے چوری کرلیا، گزشتہ روز قبل ہوئی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ

متاثرہ خاتون کپڑوں کی خریداری کرتی نظر آرہی ہیں جبکہ نقاب پہنی دو خواتین بھی اسی دکان پر کچھ دیر تک کپڑے دیکھتی رہی، کپڑے دیکھنے کے دوران دونقاپ پوش خواتین نے متاثرہ خاتون کا پرس چرا لیا۔پولیس کے مطابق چوری کی واردات کا مقدمہ فیڈرل بی صنعتی ایریا تھانے میں درج کر لیا گیا ہے، ملزم خواتین کے خلاف کاٹی گئی ایف آئی آر کے مطابق پرس میں 3 امریکی پاسپورٹ، 3 موبائل فونز اور 90 ہزار روپے نقدی تھی۔پولیس کے مطابق واردات میں ملوث چور خواتین کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔۔۔۔سستے ایندھن کی فراہمی شروع، سندھ بھر میں 6روز بعد سی این جی اسٹیشنز کھول دیئے گئےکراچی (این این آئی) کراچی سمیت سندھ بھر میں 6روز بعد سی این جی اسٹیشنز کھول دیئے گئے، فلنگ اسٹیشنز کی بندش کے باعث صارفین اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔بلاخر چھ روز بعدسندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کھول دیئے گئے،فلنگ اسٹیشنز کے باہر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں،کسی نے رکشہکھنیچا تو کسی نے گاڑی،سب کی منزل مقصود فلنگ اسٹیشن تھا۔سی این جی صارفین کا کہنا ہے کہ گیس بندش سے گھر چلانا مشکل ہوگیا،کئی کئی روز گاڑی کھڑی رہتی ہے۔کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنزپیر کی صبح 8بجے بند کئے گئے تھیجو آج 6روز بعد کھولے گئے ہیں۔کراچی میں سردی کی لہر برقرار ہے، کم سے کم درجہ

حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے سردی کی شدت مزید بڑھے گی۔شہر قائد کا موسم ایک بار پھر تبدیل ہوگیا، صبح سویرے چلنے والی یخ بستہ ہواوں نے موسم مزید سرد کردیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اتوارکو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 8 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے شمال مشرق سے 15کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں،ہوا کی رفتار آئندہ 24گھنٹوں میں مزید بڑھنے کا امکان ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 13 فیصد ہے آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close