کراچی (این این آئی) کراچی سمیت سندھ بھر میں 6روز بعد سی این جی اسٹیشنز کھول دیئے گئے، فلنگ اسٹیشنز کی بندش کے باعث صارفین اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔بلاخر چھ روز بعدسندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کھول دیئے گئے،فلنگ اسٹیشنز کے باہر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں،کسی نے رکشہ
کھنیچا تو کسی نے گاڑی،سب کی منزل مقصود فلنگ اسٹیشن تھا۔سی این جی صارفین کا کہنا ہے کہ گیس بندش سے گھر چلانا مشکل ہوگیا،کئی کئی روز گاڑی کھڑی رہتی ہے۔کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنزپیر کی صبح 8بجے بند کئے گئے تھیجو آج 6روز بعد کھولے گئے ہیں۔کراچی میں سردی کی لہر برقرار ہے، کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے سردی کی شدت مزید بڑھے گی۔شہر قائد کا موسم ایک بار پھر تبدیل ہوگیا، صبح سویرے چلنے والی یخ بستہ ہواوں نے موسم مزید سرد کردیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اتوارکو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 8 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے شمال مشرق سے 15کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں،ہوا کی رفتار آئندہ 24گھنٹوں میں مزید بڑھنے کا امکان ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 13 فیصد ہے آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔۔۔۔ٹماٹر کی درآمد کیخلاف کاشتکاروں کا احتجاج، دلبرداشتہ ہوکر تیار فصل پر ہل چلا دیاحیدر آباد (این این آئی)حکومت کی جانب سے ٹماٹر کی درآمد کا سلسلہ بند نہ کیے جانے پر حیدرآباد میں مقامی ٹماٹر کی قیمت کوڑیوں کے مول رہ جانے کے باعث آبادگاروں نے
دلبرداشتہ ہو کر اپنی تیار فصل پر ہل چلا دیا۔سندھ آبادگار بورڈ کے مطابق وفاقی حکومت کو ڈیڑھ ماہ قبل ہی موجودہ صورتحال سے خط لکھ کرآگاہ کردیا تھا تاہم اس کے باوجود حکومت کی جانب سے درآمد کا سلسلہ بند نہ کیا گیا۔درآمد بند نہ ہونے کی وجہ سے مقامی ٹماٹر کے ریٹ بہت کم ہو گئے ہیں اور آبادگاروں سے ٹماٹر اس وقت بھی 11 سے 15 روپے فی کلو میں خریدا جارہا ہے اور مزید کم ہو کر 5 روپے تک پہنچ جانے کا امکان ہے جس کے سبب آباگاروں کا فصل پر آنے والا خرچ تک پورا نہیں ہو سکے گا،اسی صورتحال سے دلبرداشتہ ہوکر آبادگاروں نے احتجاجاً اپنی ٹماٹر کی تیار فصلوں پر ہل چلانے شروع کر دئیے
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں