سینیٹ الیکشن کے بعد وزیراعظم عمران خان مڈٹرم الیکشن کی طرف جارہے ہیں، دعوے نے ہلچل مچا دی

اسلام آباد(پی این آئی) سینیٹ الیکشن کے بعد وزیر اعظم عمران خان مڈ ٹرم الیکشن کی طرف جا رہے ہیں ، بڑا دعوی سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق تجزیہ کار اوریا مقبول جان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے اندر یہ سوچ مضبوط ہو رہی ہے کہ ہم اگلے اڑھائی سال کا عرصہ نہ گزاریں بلکہ سینیٹ الیکشن کے بعد

مڈ ٹرم الیکشن کروائے جائیں ، کیوں کہ نئے سینیٹ الیکشن کے بعد تحریک انصاف کے پاس ایوان بالا میں اکثریت آجائے گی اور یہ نعرہ لگا دیا جائے کہ ہم انتظامیہ کے خلاف کھڑے ہوگئے ہیں اس لیے ہمیں 5 سال مزید موقع دیا جائے۔دوسری جانب سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے والوں نے پی ٹی آئی ٹکٹ کیلئے لابنگ شروع کردی، ٹکٹ لینے والوں میں بابر اعوان، شہزاد اکبر، فردوس عاشق اعوان، عبدالحفیظ شیخ ،عبدالرزاق داؤد ودیگر شامل ہیں، ریٹائر ہونے والے سینیٹرز بھی ٹکٹ کیلئے دوبارہ متحرک ہوگئے ہیں ، ذرائع کے مطابق سینیٹ الیکشن قریب آنے کے ساتھ الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں نے اپنی اپنی سیاسی جماعتوں میں ٹکٹ لینے کیلئے بھاگ دوڑ شروع کردی ہے، مارچ میں ہونے والے سینیٹ الیکشن کیلئے تحریک انصاف میں ٹکٹ کے حصول کیلئے لابنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ متعدد امیدواروں نے سینیٹ الیکشن لڑنے کی تیاری کرلی ہے، سینیٹ کے ٹکٹ کیلئے امین اسلم، عبدالحفیظ شیخ ، عبدالرزاق داؤد، بابراعوان، محمود مولوی، اشرف قریشی، فردوس عاشق اعوان، شہزاداکبر، سیف اللہ نیازی، اعجازچودھری، ارشد داد اور ڈاکٹر زرقا متوقع امیدواروں میں شامل ہیں، اسی طرح کچھ ریٹائر ہونے والے سینیٹرز نے بھی دوبارہ سینیٹر بننے کے لیے پارٹی میں لابنگ کررہے ہیں۔ سینیٹ الیکشن کے بعد وزیر اعظم عمران خان مڈ ٹرم الیکشن کی طرف جا رہے ہیں ، بڑا دعوی سامنے آگیا۔مارچ میں ہونے والے سینیٹ الیکشن کیلئے تحریک انصاف میں ٹکٹ کے حصول کیلئے لابنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close