لاہور(پی این آئی)گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کاکہناہے کہ پی ڈی ایم عدم اعتماد کو سوچنے سے پہلے سینیٹ والی تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ یاد رکھے،پارلیمنٹ کے باہر ناکام اپوزیشن پارلیمنٹ کے اندر بھی ناکام ہی ہوگی ۔گورنر پنجاب کااپنے بیان میں کہناہے کہ پی ڈی ایم میں جتنی جماعتیں ہیں اتنے ہی بیانیے ہیں
،پی ڈی ایم میں کوئی جماعت دوسری جماعت پر اعتماد کو تیار نہیں ،استعفے دیئے نہ لانگ مارچ کیا، نہ ہی پی ڈی ایم تحریک عدم اعتماد لاسکے گی ۔چودھری سرور نے کہاکہ وزیراعظم کسی صورت اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ،سیاسی مخالفین کو سمجھ نہیں آرہی وہ اپنی سیاست کیسے بچائیں ،اپوزیشن کے پاس حکومت کا مینڈیٹ تسلیم کرنے کے سوا آپشن نہیں ،انہوں نے کہاکہ مڈٹرم انتخابات کاسوال ہی پیدا نہیں ہوتا،عام انتخابات آئینی مدت سے ایک دن بھی پہلے نہیں ہونگے ۔ احتجاج کرنا پی ڈی ایم کا آئینی حق ہے، پرویز خٹک کا دلچسپ مؤقف وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہاہے کہ احتجاج کرنا پی ڈی ایم کا آئینی حق ہے، بلاول بھٹو زرداری تحریک عدم اعتماد لائیں ہم مقابلہ کرینگے ، جو آئینی طریقے سے آئے گا اس کی حمایت کرینگے،آصف علی زرداری کو پتا ہے کہ آئینی طریقے سے کیسے آنا ہے ۔ہفتہ کو اپنے بیان میں وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ احتجاج کرنا پی ڈی ایم کا آئینی حق ہے ۔ بلاول بھٹو زرداری تحریک عدم اعتماد لائیں ہم مقابلہ کرینگے ۔ جو آئینی طریقے سے آئے گا اس کی حمایت کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کو پتا ہے کہ آئینی طریقے سے کیسے آنا ہے ۔ براڈ شیٹ کا فیصلہ میرٹ پر ہوگا ۔ اپوزیشن شور مچاتی رہ جائے گی ضمنی الیکشن میں بھی جیت پی ٹی آئی کی ہو گی ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں