رکن قومی اسمبلی راجہ خرم نواز سے سیاسی رہنما ملک آفتاب کی سربراہی میں وفود کی ملاقات،علاقے کی مسائل سے آگاہ کیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) رکن قومی اسمبلی راجہ خرم نواز سےسیاسی رہنما ملک آفتاب کی سربراہی میں ہمدانی ٹاؤ ن اور ڈپٹیاں کے سیکڑوں افراد کی ملاقات، علاقے کے مسائل سے رکن اسمبلی کو آگاہ کیا۔۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز ہمدانی ٹاؤن اور ڈپٹیاں کے سیکڑوں افراد نے ملک آفتاب کی سربراہی میں راجہ خرم

نواز سے ملاقات کی اور اپنے علاقے کے مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا ۔ ملک آفتاب نے رکن اسمبلی کو بتایا کہ علی پور ، ہمدانی ٹاؤن سمیت ملحقہ علاقے مسائل کا گڑھ ہیں ۔بجلی کے پول کی عدم فراہمی اور کچی گلیاں کے باعث رہائشیوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے۔ اس موقع پر راجہ خرم نواز نے عوام کویقین دہانی کرائی کہ بہت جلد ہمدانی ٹاؤن میں بجلی کی فراہم کاکام شروع ہو گا جبکہ گلیاں کی پختگی بھی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے دیہی علاقوں کی ترقی پر توجہ نہیں دی جس کے باعث عوام کو مشکلات کاسامنا کرناپڑا ۔انشا اللہ تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح عوامی مسائل کا حل ہے ۔ پیپلز پارٹی پیچھے ہٹنے لگی؟تحریک عدم اعتماد، چیئرمین بلاول بھٹو کا مؤقف فیصلہ نہیں ،تجویز ہے کراچی (این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے اپنے اہم بیان میں کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے چیئرمین بلاول بھٹو کا مؤقف فیصلہ نہیں بلکہ ایک تجویز ہے، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ایوانوں میں حکومت کے خلاف مزاحمت کے حوالے سے پی ڈی ایم رہنمائوں کو اپنی تجویز دیں گے، شازیہ مری نے کہا کہ ممکنہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے حوالے سے حکومتی وزرا کے بیانات خوش فہمی پر مبنی ہیں،وزیراعظم سمیت حکومتی ترجمانوں کے حواسوں پر چیئرمین بلاول

بھٹو سوار ہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی میچیور سیاست سے سلیکٹڈ حکومت پر لرزہ طاری ہے،سندھ حکومت پر تنقید کرکے حکومتی ترجمان اپنی نااہلی پر پردہ نہیں ڈال سکتے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close