کراچی (این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے اپنے اہم بیان میں کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے چیئرمین بلاول بھٹو کا مؤقف فیصلہ نہیں بلکہ ایک تجویز ہے، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ایوانوں میں حکومت کے خلاف مزاحمت کے حوالے سے پی ڈی ایم
رہنمائوں کو اپنی تجویز دیں گے، شازیہ مری نے کہا کہ ممکنہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے حوالے سے حکومتی وزرا کے بیانات خوش فہمی پر مبنی ہیں،وزیراعظم سمیت حکومتی ترجمانوں کے حواسوں پر چیئرمین بلاول بھٹو سوار ہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی میچیور سیاست سے سلیکٹڈ حکومت پر لرزہ طاری ہے،سندھ حکومت پر تنقید کرکے حکومتی ترجمان اپنی نااہلی پر پردہ نہیں ڈال سکتے۔۔۔۔ خیبر پختوخوا حکومت نے 2 سال کے دوران 164 ارب روپے کے قرضوں کے معاہدے طے کیے پشاور(آئی این پی) خیبر پختونخوا میں بیرونی قرضوں پر اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے شروع کیے جائیں گے۔خیبر پختونخوا حکومت نے بیرونی قرضوں پر اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی دستاویزات اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دیں۔دستاویزات کے مطابق گزشتہ 2 سال کے دوران 164 ارب روپے کے قرضوں کے معاہدے طے پائے گئے۔ 72 ارب روپے کا قرض توانائی کے منصوبوں کے لیے حاصل کیا جائے گا۔سیاحت کے ایک منصوبے کے لیے 11 ارب روپے سے زائد کا قرضہ بھی شامل ہے جبکہ زراعت کے لیے 28 ارب روپے قرض کا منصوبہ شروع کر دیا گیا ہے۔ محکمہ خزانہ کے پبلک ریسورس مینجمنٹ پروگرام کے لیے 18 ارب روپے کا قرضہ لیا جائے گا۔دستاویزات کے مطابق خیبر پختونخوا اکنامک کوریڈور کے لیے 12 ارب روپے
کے قرض لیے جائیں گے جبکہ مردان صوابی شاراہ کے لیے 12 ارب روپے کا قرضہ لیا جائے گا۔ اسی طرح محکمہ صحت کے لیے کورونا کی مد میں80 کروڑ 32 لاکھ روپے کے قرضے لیے جائیں گے۔خیبر پختونخوا حکومت نے شہری ترقی کے لیے ایک ارب 12 کروڑ روپے قرض کے معاہدوں پر دستخط کر دیے ہیں اور یہ قرضہ ورلڈ بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور بین الاقوامی ترقیاتی ایجنسی سے آسان شرائط پر لیے گئے ہیں جن کی ادائیگی کی مدت 20 سے 35 سال ہے۔خیبر پختونخوا کی گزشتہ حکومت میں 5 سال کے دوران 80 ارب سے زائد کا قرضہ لیا گیا تھا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں