بختاور بھٹو کی شادی تقریب کا محفل میلاد النبیؐ سے آغاز

کراچی (این این آئی) شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تقریبات کا آغاز محفل میلاد النبیؐ سے ہوا۔ بلاول ہائوس کراچی میں ہونے والی میلاد النبیؐ میں فریال تالپور اور ڈاکٹر عذرا فضل

پیچوہو نے شرکت کی۔میلاد النبیؐ میں شگفتہ جمانی، ندا کھڑو، سعدیہ جاوید، ہیر سوہو، کلثوم چانڈیو ،ماروی فصیح ،سجیلا لغاری، شاہینہ شیر علی، شرمیلا فارقی، شازیہ کریم، سیمی سومرو، تنزیلہ قمبرانی، رخسانہ شاہ اور پروین بشیر قائمخانی بھی شریک ہوئیں۔ محفل میلاد خصوصی طور پر بختاور بھٹو کی شادی کی تقریبات سے قبل رکھی گئی تھی فریال تالپور کی خصوصی دعوت پر پیپلزپارٹی کی خواتین ارکان اسمبلی کو بلایا گیا نعت خواں نمرہ نوید نے بھی بلاول ہائوس میں نعت خوانی کی۔محفل کے اختتام پر بختاور بھٹو زرداری کی زندگی میں خوشیوں و کامرانیوں کے لیے خصوصی دعا مانگی گئی۔۔۔۔ سیاسی درجہ حرارت بڑھنے لگا، آصف زرداری متحرک ہو گئے،حکمران کوئی بڑا بلنڈر کر سکتے ہیں،حکومت کو گھر بھیجنا بہت ضروری ہو چکا ہے ،سابق صدر لاہور(این این آئی) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم متحد ہے، حکومت پر ہر طرف سے وار کرے گی،ملک شدید خطرات میں ہے ،حکمران کوئی بڑا بلنڈر کر سکتے ہیں،حکومت کو گھر بھیجنا اس وقت بہت ضروری ہو چکا ہے ۔ ان خیالات کااظہارسابق صدر آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری منظور احمد سے ٹیلی فونک رابطے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ آصف علی زرداری نے کہاکہ اناڑی حکمرانوں کی نااہلی سے ملک کسی بڑے حادثے کا شکار ہو سکتا

ہے۔حکومت سے نجات کیلئے پی ڈی ایم تمام آپشنز بتدریج استعمال کریگا۔اگلے چند مہینے ملکی سیاست کے مستقبل کیلئے بہت اہم ہیں۔حکمرانوں کو اب مزید کرونا کے پیچھے چھپنے نہیں دیں گے۔نہ یہ ویکسین خرید سکینہ ہی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے علاہ یہ کرونا پر عوام کی مدد کر سکے۔انہوںنے کہاکہ ہم نے 2008 کے عالمی معاشی بحران کے باوجود ایکسپورٹ 19 ارب سے 26ارب تک بڑھائی۔ملک کا ریونیو ڈبل کیا۔ملازمین کی 125فیصد تنخواہیں بڑھائیں۔سرکاری ملازمین کی پینشن میں 100 فیصد اضافہ کیا۔اناڑی حکمرانوں نے آج ملک کے تمام اشاریے منفی کر دئے ہیں۔میں نے پہلے کہا تھا یہ سلیکٹڈ حکمران اپنے وزن سے خود گریں گے۔ اب یہ گر چکے ہیں۔بس اب ایک آخری دھکے کی ضرورت ہے۔ پی ڈی ایم کے ساتھ ملکر پیپلز پارٹی اس ناکام اور ناہل ٹولے کو گھر بھیجے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close