وزیراعظم عمران خان نے کسانوں کیلئے خصوصی پیکج کی تیاری کا حکم دیدیا، خوشخبری آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے جنوبی پنجاب کے کسانوں کے لئے خصوصی پیکج جلد تیار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم سے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی نے ملاقات کی، ملاقات کرنے والوں میں ملک عامر ڈوگر، اورنگزیب خان کھچی

اور نور محمد خان بھابھا شامل تھے۔اراکین اسمبلی سے ملاقات میں وزیراعظم نے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ اور کسانوں کیلئے خصوصی پیکیج پر تفصیلی گفتگو کی، اس موقع پر اورنگزیب کھچی نے وزیر اعظم کو وہاڑی میں کیڈٹ کالج کے قیام کی تجویز دی۔ ملاقات میں اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کو ماضی میں نظر انداز کیا گیا، یہاں تعلیم، صحت اور روزگار کے مساوی مواقع نہیں دیئے گئے، جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کے قیام کا اولین مقصد نظرانداز اضلاع کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کابینہ کی ذیلی کمیٹی جنوبی پنجاب کے کسانوں کےلیےخصوصی پیکیج کی تجاویز تیار کر رہی ہے، کسانوں کے لیےخصوصی پیکج کا اعلان بہت جلد کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان نے نجی پراجیکٹ شوکت خانم میموریل ٹرسٹ ہسپتال کی تشہیر شرو ع کردی ، انہوں نے کہا کہ کراچی شوکت خانم ہسپتال پاکستان کا جدید ترین مرکز شفاء ہوگا، ہسپتال کی تعمیر کا کام تیز رفتاری سے آگے بڑھ رہا ہے، کورونا وباء کے باعث کام سست روی کا شکار ہوگیا تھا۔انہوں نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کورونا وباء بحران کے دوران سست روی کے بعد کراچی میں شوکت خانم میموریل ٹرسٹ اسپتال کے تہہ خانے (بیسمنٹ) کی تعمیر کا کام عمدہ رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کا یہ شوکت خانم سب سے بڑا اور پاکستان کا جدید ترین مرکزِ شفا ہوگا، انشاءاللہ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close