اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و ماہر قانون دان اور سینئر سیاست دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ابھی تک ہم براڈ شیٹ معاملے کو صحیح انداز سے نہیں دیکھ رہے، اس معاملے پر سب سے پہلے بیوروکریٹس کا نام آنا چاہیے،اتوار کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا
براڈ شیٹ کو ادائیگیاں بیوروکریٹس کے دور میں ہوئیں، یہ معاملہ جنرل (ر)امجد کی موجودگی میں ہوا، معاملے پر پہلے بیوروکریٹس کا نام آنا چاہیے، لیکن ہر معاملے پر پہلے سیاست دانوں کو بدنام کر دیا جاتا ہے،انھوں نے کہا جسٹس(ر)عظمت سعید شیخ کو براڈ شیٹ پر کمیٹی کا سربراہ نہیں بننا چاہیے، انھیں اس پر اعتراض کرنا چاہیے،تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے رہنما پیپلز پارٹی نے کہا عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے لیے ہمیں محنت کرنی پڑے گی، عمران خان کی حکومت تو صرف 4ووٹوں پر کھڑی ہے، پنجاب میں بھی پی ٹی آئی حکومت بہت کم مارجن پر کھڑی ہے، حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد نہیں لائیں گے تو عمران خان کیسے جائیں گے،انہوں نے کہا کہ استعفے آخری آپشن ہیں، اگر ہم نے استعفے دے دیے اور حکومت نے الیکشن کرا دیے تو کیا ہوگا؟ پی ٹی آئی حکومت پر ان کی کارکردگی کا دبائو ہے، یہ حکومت اپنے وزن سے ہی نیچے گر رہی ہے،انھوں نے کہا عمران خان کو اتارنے کا ایک ہی طریقہ ہے وہ ہے تحریک عدم اعتماد، اگر ان سے دبا ئوکے ذریعے استعفی لیا گیا تو وہ سیاسی شہید بن جائیں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و ماہر قانون دان اور سینئر سیاست دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ابھی تک ہم براڈ شیٹ معاملے کو صحیح انداز سے نہیں دیکھ رہے، اس معاملے پر سب سے پہلے بیوروکریٹس کا نام آنا چاہیے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں