اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے مولانا فضل الرحمان کوساتھ ملکر جلسہ کرنے کی دعوت دے دی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان صاحب ہم کشمیر کے لیے بھی اکٹھے جلسہ کرنے کو تیار ہیں، جو کچھ مولانا فضل الرحمان نے کراچی میں تقریر میں کہا ہے
میں ان کا احترام کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں ساری پارٹیاں مل کر بیٹھیں اور ووٹوں کا فیصلہ کریں تاکہ خرید و فروخت نہ ہو سکے۔ راولپنڈی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے 7 لاکھ 50 ہزار ڈالر نیب کو دیے، میں نے کہا تھا یہ استعفیٰ نہیں دیں گے انہوں نے نہیں دیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، اسی سال مہنگائی پر کنٹرول کر لیں گے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ پہلے بھی آپ کے 11 امیدواروں کو نظر لگ گئی تھی، ایک دن کے لیے سب اکٹھے ہو کر بیٹھ جائیں، سینیٹ انتخابات میں ساری پارٹیاں مل کر بیٹھیں اور ووٹوں کا فیصلہ کر لیں تاکہ خرید و فروخت نہ ہو سکے ۔ اس سے قبل اپنے ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا تھا کہ عمران خان حکومت کا کوئی اتحادی چھوڑ کر نہیں جارہا، عمران خان کی سینیٹ الیکشن میں پنجاب میں ایک سیٹ بڑھ جائے گی، عمران خان کا بڑا پن ہے وہ کہتا ہے خفیہ ووٹنگ ہوجائے، عمران خان ووٹ کم ہونے کے ڈر سے سپریم کورٹ نہیں جارہا۔انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم پی ڈی ایم کی حد تک فیصلہ کیا ہے کہ سینیٹ کے الیکشن مارچ کے پہلے ہفتے میں ہورہے ہیں، دوسرے ہفتے میں رمضان شریف آجائے گا،جس طرح الیکشن کمیشن کے باہر سلوک رکھا ہم ان سے تعاون کیلئے تیار ہیں، ہم خود دعوت دیتے ہیں کہ پرامن جلوس کی اجازت ہوگی، اگر قانون ہاتھ میں لیں گے تو قانون ایکشن لے گا۔ یہ سینیٹ الیکشن سے پہلے لانگ مارچ کریں یا بعد میں ہم ان کے ساتھ تعاون کریں گے۔ہم اپوزیشن کیلئے کوئی مسئلہ کھڑا نہیں کریں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان سے کوئی اتحادی پیچھے نہیں ہٹ رہا، سینیٹ الیکشن میں عمران خان کی ایک آدھ سیٹ بڑھ جائے گی، ان کا بڑا پن ہے وہ کہتا ہے چلو خفیہ الیکشن ہوجائے۔ سپریم کورٹ میں عمران خان ووٹ کم ہونے کے ڈر سے نہیں جارہا، بلکہ پنجاب میں سیٹ بڑھے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں