لاہور( این این آئی )پیپلزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹر چوہدری منظور احمد نے کہا ہے کہ ملک کیلئے فروری اورمارچ اہم مہینے ہیں، تینوں حکومتیں گریں گی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت سب سے موضوع آپشن تحریک عدم اعتماد ہے اور استعفوں کاآپشن آخری ہے۔انہوں نے کہا کہ مردم
شماری کامعاملہ ایم کیوایم کی سیاست سے جڑا ہے، ایم کیوایم نے اب اپنی سیاست سے متعلق فیصلہ کرناہے اور حکومت کے اتحادی ساتھ چھوڑ بھی سکتے ہیں۔۔۔۔ قبضہ مافیا کیخلاف میرٹ کی بنیاد پر آپریشن کیا جارہا ہے،پنجاب میں181ارب سے زائد مالیت کی ہزاروں ایکڑ زمین واگزار کروانے کا ہدف سیالکوٹ (این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر بغیر کسی قسم کے سیاسی دبا ئوکے قبضہ مافیا کے خلاف میرٹ کی بنیاد پر آپریشن کیا جارہا ہے ،سرکاری زمینوں و جائیدادوں پر غیر قانونی طریقے اور سیاست کو کاروبار بنانے والوں کے خلاف آپریشن جاری ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے181ارب سے زائد مالیت کی ہزاروں ایکڑ زمین واگزار کروائی ہے جبکہ (ن) لیگ کے دس سالوں میں واگزار کروائی گئی زمین کی مالیت صرف 2.6 ارب روپے تھی۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اتوار کے روز صحافیوں سے ایک ملاقات کے دوران کیا۔فردوس عاشق نے کہا کہ پنجاب میں شاہی خاندان قبضہ مافیاز کی پشت پناہی کرتا رہا بلکہ( ن) لیگ کے50 سرکردہ رہنما زمینوں پر قبضے میں ملوث ہیں اور اینٹی کرپشن پنجاب نے صرف ان 50(ن) لیگیوں سے 460ایکڑسے زائد زمین واگزار کروائی ہے اور
3ارب42کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری بھی کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہر بڑے سکینڈل کے پیچھے ظل سبحانی کے کارندے پائے جاتے ہیں اور کرپشن کے دلدادا شاہی خاندان نے 2013کے بعد رائیونڈ میں 446ایکڑ قیمتی اراضی ہتھیائی جس کی تحقیقات نیب میں چل رہی ہیں۔انھوں نے کہا کہ ظل سبحانی نے پہلے لاہور کا ماسٹر پلان بدلا اور قیمتی زمین کوڑیوں کے بھا خریدی اور بعد میں گرین زمین کا سٹیٹس بران کرکے اپنی جائیداد کی مالیت اربوں روپے کر لی بلکہ پیسوں کے پوجاریوں نے اپنے فائدے کیلئے قوم کو اربوں کا چونا لگایا۔انھوں نے کہا کہ ہمارا پنجاب جو پورے پاکستان کا فوڈ باسکٹ تھا شوباز شریف نے قیمتی زرعی رقبوں پر رہائشی کالونیوں کے قیا م کی پالیسی اپنا کر غریب کسان سے روٹی کا نوالہ چھین لیا۔ انھوں نے کہا کہ پنجاب جیسے خوشحال زرعی معیشت کے حامل صوبے کو صنعتی صوبہ بنانے کے نام پر لوٹا گیا نتیجہ یہ نکلا کہ اب ہمارا صوبہ نہ زرعی رہا نہ صنعتی۔ انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت زراعت کے فروغ کے ساتھ ساتھ صوبہ میں 13 سپیشل اکنامک زون بنا رہی ہے اور زرعی زمینوں کے سکڑنے سے آئے روز آٹا گندم جیسے بحران سر اٹھانے لگے ہیں۔انھوں نے کہا کہ شوباز اور اس کے پورے ٹبر اور حواریوں نے فیکٹریوں، کارخانوں اور شوگر ملوں کی سیاست کرتے ہوئے دھرتی ماں کے سینے پر ہریالی اور فصلوں
کی بجائے ایسے ناکام صنعتی منصوبے شروع کیے جن کی آڑ میں اربوں روپے بیرون ملک منتقل کرکے ایوان فیلڈ محل خریدے گئے۔ انھوں نے کہا کہ کھوکھر برادران کے خلاف لاہور میں 38 کنال سرکاری زمین کی واگزاری کا بڑا آپریشن کیا گیاجبکہ لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے لاہور میں 38 کنال سرکاری زمین کھوکھر برادران سے واگزار کروا لی اور اس زمین کی مالیت سوا ارب روپے ہے جس پر کھوکھر برادران نے جعل سازی سے قبضہ کیا ہوا تھا بلکہ اس زمین کو خالی نہ کرنے اور عمل درآمد نہ کرنے پر گرینڈ آپریشن کیا گیا اور اس 38 کنال جگہ پر بنے سٹریکچرز اور دکانوں کو مسمار کر دیا گیا۔انھوں نے کہا کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو لاہور اور سنیئر سپرنٹینڈنٹ آ ف پولیس آپریشنز لاہور نیاس آپریشن نے کی خود نگرانی کی۔انھوں نے کہا کہ زمین واگزار کروا کر پنجاب حکومت کے حوالیکر دی گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی رانا لیاقت بھلور 5 غیر قانونی ہاسنگ سوسائٹییاں بنا کر عوام کو لوٹ رہے ہیں جبکہ سیالکوٹ سے مسلم لیگ (ن) کے ممبر صوبائی اسمبلی چودھری ارشد وڑائچ نے 12کنال محکمہ انہار کی زمین پر قبضہ کرکے پلاٹ بنا کر فروخت کیااور سوسائٹی کی ملحقہ نہر کے بند سے محکمہ انہار کی مٹی چوری کی اور اس کی بیٹی حنا ارشد وڑائچ نے بطور چیئرپرسن ضلع کونسل
سیالکوٹ اپنے والد کی غیر قانونی سوسائٹی کو منظور کیا۔انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی چودھری اکرام نے فوت ہونے والی ایک خاتون کی جائیداد کا جعلی انتقال اپنے نام کروا لیا جبکہ مسلم لیگ (ن) کے بہت سارے راہنما جو کہ قبضہ مافیہ ہیں وہ محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے ریڈار پر ہیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں