لاہور(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پنجاب میں سینیٹ کی ایک سیٹ مسلم لیگ( ق) کو دینے پر آمادہ ہو گئی ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق پنجاب میں سینیٹ کی ایک سیٹ مسلم لیگ ق کو دی جائے گی اور اس حوالے سے تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کی قیادت کے درمیان معاملات پر اتفاق رائے بھی ہو گیا
ہے۔پنجاب میں سینیٹ کی ایک سیٹ پر کم از کم 48ووٹ درکار ہیں اور مسلم لیگ (ق) کے پاس پنجاب اسمبلی میں صرف 10ووٹ ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ مسلم لیگ( ق) کی جانب سے کامل علی آغا مضبوط امیدوار ہیں۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی کے درمیان سینیٹ الیکشن کی حکمت عملی پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔۔۔۔ سیاسی درجہ حرارت بڑھنے لگا، آصف زرداری متحرک ہو گئے،حکمران کوئی بڑا بلنڈر کر سکتے ہیں،حکومت کو گھر بھیجنا بہت ضروری ہو چکا ہے ،سابق صدر لاہور(این این آئی) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم متحد ہے، حکومت پر ہر طرف سے وار کرے گی،ملک شدید خطرات میں ہے ،حکمران کوئی بڑا بلنڈر کر سکتے ہیں،حکومت کو گھر بھیجنا اس وقت بہت ضروری ہو چکا ہے ۔ ان خیالات کااظہارسابق صدر آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری منظور احمد سے ٹیلی فونک رابطے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ آصف علی زرداری نے کہاکہ اناڑی حکمرانوں کی نااہلی سے ملک کسی بڑے حادثے کا شکار ہو سکتا ہے۔حکومت سے نجات کیلئے پی ڈی ایم تمام آپشنز بتدریج استعمال کریگا۔اگلے چند مہینے ملکی سیاست کے مستقبل کیلئے بہت اہم ہیں۔حکمرانوں کو اب مزید کرونا کے پیچھے چھپنے نہیں دیں گے۔نہ یہ ویکسین خرید
سکینہ ہی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے علاہ یہ کرونا پر عوام کی مدد کر سکے۔انہوںنے کہاکہ ہم نے 2008 کے عالمی معاشی بحران کے باوجود ایکسپورٹ 19 ارب سے 26ارب تک بڑھائی۔ملک کا ریونیو ڈبل کیا۔ملازمین کی 125فیصد تنخواہیں بڑھائیں۔سرکاری ملازمین کی پینشن میں 100 فیصد اضافہ کیا۔اناڑی حکمرانوں نے آج ملک کے تمام اشاریے منفی کر دئے ہیں۔میں نے پہلے کہا تھا یہ سلیکٹڈ حکمران اپنے وزن سے خود گریں گے۔ اب یہ گر چکے ہیں۔بس اب ایک آخری دھکے کی ضرورت ہے۔ پی ڈی ایم کے ساتھ ملکر پیپلز پارٹی اس ناکام اور ناہل ٹولے کو گھر بھیجے گی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں