عمران صاحب نے بنی گالہ کا اپنا غیرقانونی محل بچا لیا اور سیاسی مخالفین کے گھر اور املاک گرا رہے ہیں، ن لیگ کے تابڑ توڑ حملے

لاہور (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سیف کھوکھر کی املاک گرانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ووٹ چور عوام دشمن ظالم حکومت سیاسی انتقام میں اندھی ہوکرپاگل پن کی انتہاپر اترآئی ہے۔عمران صاحب نے بنی گالہ کا اپنا غیرقانونی محل بچالیا اور سیاسی مخالفین کے گھر

اوراملاک گرا رہے ہیں۔ملک سیف اللہ کھوکھر کو نوازشریف اور شہبازشریف سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے ۔آٹا، چینی، دوائی، بجلی، گیس چور حکمرانوں کی آنکھوں میں سیاسی انتقام کا خون اترا ہوا ہے ۔سیاسی مخالفین کو ذہنی اذیت، مالی نقصان دے کر خوفزدہ اور وفاداری تبدیل کرنے پر مجبور کیاجارہا ہے۔عمران صاحب نوازشریف کے ساتھیوں کو ان اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرایا اور خوفزدہ نہیں کیاجاسکتا ۔عمران صاحب ایسے فسطائی ہتھکنڈے اور آمرانہ اقدامات سے آپ کی کرسی نہیں بچے گی، آپ کا یوم حساب قریب ہے۔۔۔۔۔ بڑا سوالیہ نشان؟سعودی عرب کی ڈاکار ریلی میں 10 اسرائیلی شہریوں کی شرکت ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے صحرائی علاقوں میں ریت کے ٹیلوں پر منعقدہ ڈاکار ریلی کے دوران گاڑیاں چلانے والی ٹیموں میں اس مرتبہ اسرائیلی شہری بھی شامل رہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ڈاکار ریلی میں اسرائیلیوں کی شرکت ایک ایسے وقت میں ممکن ہوئی جب بعض عرب ریاستوں اور اسرائیل کے مابین سفارتی تعلقات استوار ہوچکے ہیں۔ جنوری کے آغاز میں شروع ہونے والی ڈاکار ریلی 2021 میں شرکت کے لیے کل دس افراد اسرائیلی پاسپورٹ کے ساتھ سعودی عرب میں داخل ہوئے ۔ ایک ٹیم ممبر عمر پرل کے مطابق ان افراد میں اسرائیلی ڈرائیور، نیوی گیٹر اور سپورٹ عملہ شامل تھا۔تاہم ریلی کی ویب سائٹ نے ان ٹیموں کو بیلجیئم اور امریکا کی

فہرست میں شامل کیا تھا، جو اسرائیلی شہریوں کی موجودگی کو عام نہ کرنے کی سرکاری حکمت عملی کا ایک ممکنہ اشارہ ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close