سیاسی درجہ حرارت بڑھنے لگا، آصف زرداری متحرک ہو گئے، حکمران کوئی بڑا بلنڈر کر سکتے ہیں، حکومت کو گھر بھیجنا بہت ضروری ہو چکا ہے، سابق صدر

لاہور(این این آئی) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم متحد ہے، حکومت پر ہر طرف سے وار کرے گی،ملک شدید خطرات میں ہے ،حکمران کوئی بڑا بلنڈر کر سکتے ہیں،حکومت کو گھر بھیجنا اس وقت بہت ضروری ہو چکا ہے ۔ ان خیالات کااظہارسابق صدر آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی پنجاب

کے جنرل سیکرٹری چودھری منظور احمد سے ٹیلی فونک رابطے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ آصف علی زرداری نے کہاکہ اناڑی حکمرانوں کی نااہلی سے ملک کسی بڑے حادثے کا شکار ہو سکتا ہے۔حکومت سے نجات کیلئے پی ڈی ایم تمام آپشنز بتدریج استعمال کریگا۔اگلے چند مہینے ملکی سیاست کے مستقبل کیلئے بہت اہم ہیں۔حکمرانوں کو اب مزید کرونا کے پیچھے چھپنے نہیں دیں گے۔نہ یہ ویکسین خرید سکینہ ہی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے علاہ یہ کرونا پر عوام کی مدد کر سکے۔انہوںنے کہاکہ ہم نے 2008 کے عالمی معاشی بحران کے باوجود ایکسپورٹ 19 ارب سے 26ارب تک بڑھائی۔ملک کا ریونیو ڈبل کیا۔ملازمین کی 125فیصد تنخواہیں بڑھائیں۔سرکاری ملازمین کی پینشن میں 100 فیصد اضافہ کیا۔اناڑی حکمرانوں نے آج ملک کے تمام اشاریے منفی کر دئے ہیں۔میں نے پہلے کہا تھا یہ سلیکٹڈ حکمران اپنے وزن سے خود گریں گے۔ اب یہ گر چکے ہیں۔بس اب ایک آخری دھکے کی ضرورت ہے۔ پی ڈی ایم کے ساتھ ملکر پیپلز پارٹی اس ناکام اور ناہل ٹولے کو گھر بھیجے گی۔۔۔۔ امریکی فوج اپنے ہی شہریوں کی جاسوسی میں ملوث نکلی واشنگٹن(این این آئی )امریکی فوج اپنے ہی شہریوں کی جاسوسی میں ملوث نکلی۔ سرچ وارنٹ کے بغیر ہی امریکی شہریوں کے موبائل فون کا ڈیٹا اور ان کے مقام کی معلومات اکھٹی کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔غیر ملکی

خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ایجنسی نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اپنے شہریوں کا موبائل ڈیٹا بغیر اجازت کے جمع کرنے میں ملوث ہے۔ ڈیٹا بروکرز انہیں مختلف سائٹس کے ذریعے اکھٹا کر کے فروخت کر دیتے ہیں۔امریکی ایجنسی نے کہا انہوں نے گزشتہ ڈھائی سالوں میں شہریوں کا ڈیٹا مختلف تحقیقات کے دوران استعمال کیا۔ پینٹا گون نے سینیٹ کو لکھے گئے اپنے ایک خط میں بغیر اجازت شہریوں کا ڈیٹا حاصل کرنے کا اعتراف کر لیا۔دوسری جانب ڈیموکریٹس نے پرائیویسی قوانین کو مزید سخت کرنے کا اعلان کر دیا۔واضح رہے کہ فون کمپنیوں کو اپنے صارفین کے بارے میں مقام کا ڈیٹا حوالے کرنے پر مجبور کرنے سے قبل حکومت سے وارنٹ حاصل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close