اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تمام حقائق سامنے آ جائینگے ، آگے فیصلہ عوام کرے گی ، براڈ شیٹ کا معاملہ پانامہ ٹو بننے جا رہا ہے، جس طرح پانامہ میں کیس بنے تھے براڈ شیٹ میں بھی بہت سے لوگ سامنے آئینگے ،اتحادی ہمارے ساتھ ہیں اور رہینگے، اپوزیشن جو چاہے حربے
استعمال کر لے بالآخر انہیں مذاکرات کی میز پر آنا پڑے گا ، اپوزیشن قوم کو بے وقوف بنا رہی ہے اور بلاول جیتنے کا جشن منا رہے ہیں ۔ہفتہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تمام حقائق سامنے آ جائینگے ، آگے فیصلہ عوام کرے گی ، براڈ شیٹ کا معاملہ پانامہ ٹو بننے جا رہا ہے ،براڈ شیٹ کے معاملے پر 45 دن میں حقائق سامنے آئینگے ، جس طرح پانامہ میں کیس بنے تھے براڈ شیٹ میں بھی بہت سے لوگ سامنے آئینگے ۔ شیخ عظمت سعید نے والیم ٹین پڑھی ہوئی ہے ۔ براڈ شیٹ سے متعلق کمیٹی میں کوئی وزیر نہیں ہوگا اس میں تمام ماہرین شامل ہونگے ۔ براڈ شیٹ تحقیقات کا معاملہ ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے ۔ اپوزیشن قوم کو بے وقوف بنا رہی ہے اور بلاول جیتنے کا جشن منا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اتحادی ہمارے ساتھ ہیں اور رہینگے ۔ اپوزیشن جو چاہے حربے استعمال کر لے بالآخر انہیں مذاکرات کی میز پر آنا پڑے گا ۔ انہوں نے کہا کہ جس جس نے قوم کا مال لوٹا ہے وہ سامنے آئے گا ۔ ملک کے امن کے لئے آرمی نے بہت شہادتیں دی ہیں ۔ پی ڈی ایم وہی کر رہی ہے جو راء اور مودی چاہتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک ماہ کے اندر اندر بہت کچھ کھل کر سامنے آجائے گا اور اربوں روپے نیب میں جمع کرانے اور پھر سپریم کورٹ کے ذریعے واپس لینے والے بے نقاب ہوگیں۔شیخ رشید نے قرار دیا کہ سیاست
دلچسپ مرحلے میں داخل ہونے جارہی ہے ۔انہوں نے دعوی کیا کہ حکومت کے اپنی تمام اتحادی جماعتوں کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں اور سینیٹ انتخابات میں حکومت اتحاداضافی سیٹ حاصل کرے گا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں