پاکستان میں کب سے کورونا وائرس کی ویکسین کی فراہمی شروع ہو جائیگی؟خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) چینی کمپنی سائنو فارم نے پاکستان کو کورونا ویکسین کی 2 کروڑ خوراکوں کی پیشکش کردی، پاکستان پہلے ہی سائنو فارم کو 12 لاکھ خوراکوں کا آرڈر دے چکا ہے، پاکستان کو چینی ویکسین کی فراہمی31 جنوری سے شروع ہو جائے گی۔ انٹرنیشنل جریدے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق

جنوبی ایشیاء میں کین سائنو ویکسین کے تیسرے مرحلے کے تجربات کے نتائج کچھ دنوں میں متوقع ہیں۔ویکسین کی فراہمی اور قیمت کے حوالے سے پاکستان کمپنی کی ترجیحات میں شامل ہوگا۔ پاکستان پہلے ہی چینی کمپنی سائنو فارم کو 12 لاکھ کورونا ویکسن کے آرڈر دے چکا ہے۔ سائنو فارم کی پاکستان کو ویکسین کی فراہمی 31 جنوری سے شروع ہو جائے گی، ویکسین صرف ایک بار لگائی جائے گی، ویکسین کی فراہمی اور قیمت کے حوالے سے پاکستان کمپنی کی ترجیحات میں شامل ہوگا۔اسی طرح وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین 31 جنوری تک کورونا ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں فراہم کرے گا، پاکستان کی قوم نے ہمت اور کامیابی کے ساتھ کورونا وباء کا مقابلہ کیا۔ چین نے کورونا ویکسین دینے کا وعدہ کیا ہے، چین نے پاکستان کو ویکسین کا جہاز بھیجنے کا کہا ہے، چین پاکستان کو 31 جنوری تک کورونا ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں فراہم کرے گا، چین ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں جذبہ خیرسگالی کے طور پرمفت دے رہا ہے،چین سے حاصل ہونے والی پہلی کھیپ خیرسگالی کے طور پر ہوگی۔چین نے ہماری مستقبل کی کورونا ویکسین کی طلب کو پورا کرنے کیلئے بھی مثبت جواب دیا ہے۔ مستقبل قریب میں پاکستان کو کورونا ویکسین کی طلب 1.1 ملین ہوگی۔ فروری کے آخر تک مزید خوراکیں مل جائیں گی۔ ویکسین دینے پر چینی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close