تحریک انصاف کو سینیٹ الیکشن سے قبل ہی خوشخبری سنا دی گئی، پنجاب میں ایک اضافی نشست ملنے کا امکان

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت کا کوئی اتحادی چھوڑ کر نہیں جارہا، عمران خان کی سینیٹ الیکشن میں پنجاب میں ایک سیٹ بڑھ جائے گی، عمران خان کا بڑا پن ہے وہ کہتا ہے خفیہ ووٹنگ ہوجائے، عمران خان ووٹ کم ہونے کے ڈر سے سپریم کورٹ نہیں جارہا۔ انہوں

نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم پی ڈی ایم کی حد تک فیصلہ کیا ہے کہ سینیٹ کے الیکشن مارچ کے پہلے ہفتے میں ہورہے ہیں، دوسرے ہفتے میں رمضان شریف آجائے گا،جس طرح الیکشن کمیشن کے باہر سلوک رکھا ہم ان سے تعاون کیلئے تیار ہیں، ہم خود دعوت دیتے ہیں کہ پرامن جلوس کی اجازت ہوگی، اگر قانون ہاتھ میں لیں گے تو قانون ایکشن لے گا۔یہ سینیٹ الیکشن سے پہلے لانگ مارچ کریں یا بعد میں ہم ان کے ساتھ تعاون کریں گے۔ہم اپوزیشن کیلئے کوئی مسئلہ کھڑا نہیں کریں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان سے کوئی اتحادی پیچھے نہیں ہٹ رہا، سینیٹ الیکشن میں عمران خان کی ایک آدھ سیٹ بڑھ جائے گی، ان کا بڑا پن ہے وہ کہتا ہے چلو خفیہ الیکشن ہوجائے۔ سپریم کورٹ میں عمران خان ووٹ کم ہونے کے ڈر سے نہیں جارہا، بلکہ پنجاب میں سیٹ بڑھے گی۔انہوں نے کہا کہ براڈ شیٹ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بن رہی ہے، براڈ شیٹ کو بھی دیکھا جائے گا، اسی طرح ساری جماعتیں فارن فنڈنگ میں آگئی ہیں، تمام مسائل کو قانون کے تحٹ دیکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان ان کے پیچھے لگ کر خراب ہوں گے، فضل الرحمان نے ملک وقوم کو بڑا وقت ضائع کیا ہے، اسرائیل ، کشمیر اور ختم نبوت کے نام پر مولانا فضل الرحمان نے بڑا وقت خراب کیا ہے،جب ملاعمر کا وقت تھا، مدارس کے بچوں نے رائفل اٹھائی ہوئی تو مولانا فضل الرحمان ،درانی کے ساتھ مشرف کے ساتھ ملا کرتے تھے۔میں انہی اجلاسوں میں شریک ہوتا تھا۔انہوں نے کہا کہ جسٹس عظمت سعید پر ان کو اعتراض ہے، تو کیا جسٹس قیوم کو دے دیں؟ابھی تحقیقات کرنی ہیں، عظمت سعید بڑے جج کا نام ہے، ن لیگ کے لوگ ججز، اداروں اور فوج کے شایان شان بات نہیں کرتے جو ان کے قابل ہوتا ہے۔ بلاول بھٹو سمجھدار ہوگیا ہے، تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کا قانونی حق ہے۔مدرسے کے طلباء نے الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج میں شریک نہ ہوکربڑی ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close