ملکر لڑیں گے، ترکی نے پاکستان کیلئےجدید اور خطرناک ترین ہتھیار تیار کرنے کا اعلان کر دیا، دشمن ممالک میں خوف کی لہر دوڑ گئی

استنبول (پی این آئی) ترک صدر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی دفاعی ضروریات پوری کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق ترکی نے پاکستان کیلئے تیسرے جدید جنگی بحری جہاز کی تیاری شروع کی ہے۔ دونوں ممالک کے معاہدے کے تحت دو جنگی بحری جہاز ترکی میں اور دو پاکستان میں تیار کئے جائینگے۔ ترکی ایک جنگی

بحری جہاز پاکستان کے حوالے سے کر چکا، دوسرے جنگی بحری جہاز کی تیاری پاکستان میں جاری ہے۔جبکہ تیسرے جنگی بحری جہاز کی تیاری اب ترکی میں شروع ہوگئی۔ سلسلے میں ترکی کے شہر استنبول کےڈارک یارڈ ہیڈکوارٹر میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کے دوران صدر رجب طیب اردوان اور ترکی میں تعینات پاکستان کے سفیر سائرس سجاد قاضی نے بھی شرکت کی۔اس دوران ترک صدر رجب طیب اردوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لیے بنائے جانے والے جنگی بحری جہاز کی تیاری کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سمیت اپنے اتحادیوں کی دفاعی ضروریات کو ہر ممکن طریقے سے پورا کرینگے۔برادر ملک پاکستان اور ترکی کے تعلقات ہر سطح پر انتہائی مضبوط ہیں۔ ترکی اور پاکستان دونوں ایک مشکل ترین جغرافیائی حدود میں ہیں اور دنوں ملکوں کو ایک طرح کے چیلنجز کا سامنا ہے۔ دفاعی شعبے میں خود مختار اور ٹیکنالوجی کے اعتبار سے خود کفیل نہ ہونے ہونے والی اقوام اپنے مستقبل کی جانب اعتماد کے ساتھ نہیں دیکھ سکتیں۔ترکی قومی سلامتی کو ضمانت میں لینے او ر اپنے دوستوں کے حقوق کا تحفظ کرسکنے کے لیے اپنی طاقت کو بلند ترین سطح پر برقرار رکھنے پر مجبور ہے۔ہم بری اور سمندی فوجی سازو سامان میں خود کفیل بننے کے ساتھ ساتھ اپنے دوست اور اتحادی ممالک کی ضروریات کو بھی پورا کرنے کے اہل بن چکے ہیں۔ ہم جنگ بحری جہازوں کی ڈیزائننگ کرتے ہوئے اس کی پیداوار اور برآمد کر سکنے والے 10 ممالک کی فہرست میں شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close